نوازشریف معمار پاکستان، خدمت کی سیاست کو فروغ دیا: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔ لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پی کے کا کیا حال کیا جا کر دیکھ لیں، کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نوجوانوں کے ذہن میں نوازشریف سے متعلق زہر بھرا گیا، ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نوازشریف کا نام لکھا ہے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو شدیدنقصان پہنچایا، پی ٹی آئی نے کردارکشی اورنفرت کی سیاست کو فروغ دیا، کبھی کسی کو چور، گاڈ فادر اور گالی گلوچ نہیں کی گئی تھی۔ دنیا کے سربراہان مملکت نوازشریف کا اچھے الفاظ میں تذکرہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی جب کرین سے گرے تو نواز شریف تیمار داری کیلئے ہسپتال گئے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ نوازشریف معمار پاکستان ہیں، آج بھی ترقی کا سفر شہباز شریف اور مریم نواز اچھے انداز سے کر رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عطاء تارڑ نے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔