کیا ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی منگنی ٹوٹ گئی؟ رابرٹ کے ساتھ تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی نئی فلم نہیں، بلکہ ایک ایسی پوسٹ ہے جس نے مداحوں کو لمحوں میں پریشان بھی کیا اور حیران بھی۔
اصل ہنگامہ اُس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے لگی کہ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے، اور اس افواہ کا تعلق زینڈایا اور روبرٹ پیٹنسن کی چند نئی تصاویر سے جوڑا جا رہا تھا۔ لیکن حقیقت اس سے کافی مختلف نکلی۔
بات کچھ یوں ہے کہ اداکارہ زینڈایا نے اس ہفتے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو بظاہر شادی کے اعلان کا ہلکا سا تاثر دے رہی تھی۔ مداح پہلے تو چونکے، پھر سمجھ نہ پائے کہ آیا یہ فلمی پروموشن ہے یا واقعی کوئی بڑا سرپرائز!
یاد رہے کہ ٹام ہالینڈ اور زینڈایا اسی سال جنوری میں منگنی کر چکے ہیں۔ اس لیے سوشل میڈیا پر اچانک آنے والی ایسی مبہم پوسٹس نے مداحوں کے ذہنوں میں سوالات بھر دیے کہ کیا اب شادی کا وقت آگیا ہے؟
اصل کہانی 9 دسمبر 2025 کو سامنے آئی، جب فلم اسٹوڈیو A24 نے بوسٹن گلوب میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی اشتہاری حربہ آزمایا۔
اسٹوڈیو نے زینڈایا اور رابرٹ پیٹنسن کے فلمی کرداروں کے ناموں کے ساتھ ایک ایسا باضابطہ، رسمی اور تقریباً حقیقی لگنے والا اعلان شائع کرایا، جسے دیکھ کر ایسا لگا جیسے دونوں نے واقعی منگنی کر لی ہو۔
اس ’جعلی مگر انتہائی سنجیدہ‘ اعلان نے پڑھنے والوں کو مکمل طور پر دھوکے میں ڈال دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اسے فوراً سچ مان لیا اور یوں ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کے رشتے کے بارے میں قیاس آرائیاں ہر جگہ پھیل گئیں۔
صورتحال کو مزید پُراسرار اس تصویر نے کردیا جس میں زینڈایا، پیٹنسن کی گود میں بیٹھے چمکیلی انگوٹھی دکھا رہی ہیں، حالانکہ یہ سب اُن کی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم کا حصہ ہے۔
تصویر سامنے آتے ہی چند ہی گھنٹوں میں دونوں اداکار ایکس اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ کرنے لگے، اور میڈیا نے بھی اس ’’منگنی اسکینڈل‘‘ میں بھرپور دلچسپی دکھائی۔
آخر کار یہ ثابت ہوا کہ نہ کوئی منگنی ٹوٹی، نہ کوئی نئی محبت کا آغاز ہوا، یہ سب فلم کی تشہیر کا شاندار مگر الجھن پیدا کرنے والا طریقہ تھا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سوشل میڈیا
پڑھیں:
ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس، اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر اہم پیشرفت
معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر پیشرفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر سماعت کی۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں موجود ہیں۔ شعیب ریاض نے اس کیس کی فائل ابھی تک واپس نہیں کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکی بھائی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کے کلائنٹ نے یوٹیوب کس طرح استعمال کیا جس پر وکیل نے کہا کہ سر مین اکاؤنٹ این سی سی کے پاس ہے یہ ایڈیٹر اکاؤنٹ تھا۔
ڈکی بھائی کے وکیل نے مزید کہا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے جو الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں۔ میرے کلائنٹ کے چار کریڈٹ کارڈز اور اماؤنٹ ہمارے حوالے کی جائے۔
این سی سی آئی اے نے ایک بار پھر رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
عدالت نے 15 دسمبر تک این سی سی آئی اے کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔