ڈکی بھائی کی جیل کہانی پر نیا تنازع—سینڈوچز کس نے کھائے؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
پاکستان کے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوا ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں تین ماہ جیل کاٹنے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ملائیشیا میں ہونے والے بین الاقوامی ڈیجیٹل کری ایٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ بعد ازاں ضمانت پر رہائی اس دعوے کے بعد ممکن ہوئی کہ انہوں نے حکام کو بھاری رشوت ادا کی۔
رہائی کے بعد ڈکی بھائی نے ایک تفصیلی وی لاگ جاری کیا جس میں انہوں نے جیل میں پیش آنے والی ناانصافیوں اور مشکلات کا ذکر کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے جیل کے کھانے اور اپنی صحت کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ معدے کی تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں ہلکی مائع غذا تجویز کی تھی۔ انہوں نے اپنے بھائی سے روزانہ سب وے سینڈوچ بھجوانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایک روز سینڈوچ نہ پہنچے۔ انہوں نے تین دن تک انتظار کیا اور بعد میں انکشاف ہوا کہ جیل کا عملہ ہی وہ سینڈوچز کھا رہا تھا۔ ڈکی بھائی کی یہ کہانی سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ متعدد صارفین ان کے بیانات پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ کچھ انہیں مبالغہ آرائی اور جھوٹ کا مرتکب قرار دے رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔