بھارتی اداکار ارجن رامپال نے 6 سالہ رفاقت کے بعد اپنی پارٹنر گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس سے منگنی کی تصدیق کردی۔

اس بات کا انکشاف حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران ہوا، جہاں بات چیت غیر متوقع طور پر رشتوں اور شادی کے موضوع تک جا پہنچی۔

پوڈکاسٹ میں گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس نے محبت اور والدین بننے کے تجربے پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ محبت اکثر شرائط کے ساتھ آتی ہے، لیکن جب آپ کے بچے ہوں تو آپ ایسا نہیں کرسکتے، یہ بات نہیں کہ میں اس کے پیچھے صرف اس لیے گئی کیونکہ وہ خوبصورت ہے اور امید ہے کہ اس نے بھی میرے بارے میں ایسا نہیں سوچا ہوگا۔

اس پر ارجن رامپال نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ میں اس کے پیچھے اس لیے گیا کیونکہ وہ خوبصورت تھی، پھر مجھے احساس ہوا کہ اس میں خوبصورتی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔

اسی گفتگو کے دوران گیبریئیلا نے کہا کہ ہم اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں، لیکن کون جانتا ہے؟ جس پر ارجن رامپال نے فوراً کہا کہ ہم منگنی کر چکے ہیں، یہ سن کر ریا چکرورتی بھی حیران رہ گئیں۔

واضح رہے کہ ارجن رامپال اور گیبریئیلا ڈیمیٹریاڈس 2018 سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ارجن رامپال نے

پڑھیں:

ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس دینے پر وزیراعلیٰ نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی

پشاور(ویب ڈیسک)پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب کرنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ‏یہ معاملہ 20 روز پہلے کا ہے اور اسپتال کے ڈائریکٹر سے کسی قسم کی کارروائی نا کرنے کا کہا تھا۔

وزیراعلی نے سوشل میڈیا پر وضاحت دی کہ ڈاکٹر سے غلط وضاحت طلب کرنے پر میں نے اسپتال انتظامیہ سے وضاحت طلب کی ہے۔

واضح رہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے‏ وزیر اعلیٰ کے دورے کے موقع پر پروٹوکول کی خلاف ورزی پر ڈاکٹر سے وضاحت طلب کی تھی۔

انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ متعلقہ ڈاکٹر نے نہ اپنا تعارف کروایا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ کو ضروری بریفنگ فراہم کی، جو کہ اسپتال پروٹوکول کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ عمل ’’پروٹوکول اور کوآرڈینیشن کی سنگین خلاف ورزی‘‘ ہے، جس پر ڈاکٹر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ تین روز کے اندر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بار کونسل کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی
  • منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنیوالے مجرم کی اپیل خارج،2بار عمر قید کی سزا برقرار
  • بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
  • منگنی توڑنے اور پرانی رنجش پر قتل کرنے والے مجرم کی اپیل خارج،2 بار عمر قید کی سزا برقرار
  • اعزازیہ کارڈ ، 64 ہزار امام صاحبان کے کوائف کی تصدیق
  • عرب کپ، فلسطین کوارٹر فائنل میں جگہ نہ بناسکا، سعودی عرب نے آخری لمحات میں کامیابی حاصل کرلی
  • پی آئی اے کے شیئرز میں غیرمعمولی تیزی، اسٹاک ایکسچینج نے وضاحت طلب کرلی
  • ڈاکٹر کو شوکاز نوٹس دینے پر وزیراعلیٰ نے ایل آر ایچ انتظامیہ سے وضاحت طلب کرلی
  • کیا ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی منگنی ٹوٹ گئی؟ رابرٹ کے ساتھ تصویر وائرل