پی آئی اے کے شیئرز میں غیرمعمولی تیزی، اسٹاک ایکسچینج نے وضاحت طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں اچانک اور نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس پر پی ایس ایکس نے قومی ایئرلائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے صورتحال کی وضاحت مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو ڈیل، قومی ایئرلائن کو کیا فائدہ ہوگا؟
پی ایس ایکس کے نوٹس کے جواب میں پی آئی اے حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ کمپنی کے علم میں کسی نئی پیشرفت کی اطلاع نہیں جو حصص کی قیمت میں اس تیزی کی وجہ بنی ہو، ادارے کے مطابق ان کے پاس ایسی کوئی معلومات موجود نہیں جو مارکیٹ میں آنے والی اس تبدیلی کی وضاحت کرسکے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2 ماہ قبل 23 روپے میں ٹریڈ ہونے والا شیئر اب 46 روپے کی سطح تک پہنچ چکا ہے، جب کہ ٹریڈنگ والیوم میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان ایکےسیتھ دسمبر کو پی آئی اے کی نیلامی کا اعلان کر چکی ہے، جس کے بعد سے سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس اسٹاک میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹاک ایکسچینج پی آئی اے ٹریڈنگ والیوم نجکاری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹاک ایکسچینج پی ا ئی اے نجکاری پی آئی اے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔