ہالی ووڈ کی مقبول جوڑی ٹام ہالینڈ اور زینڈایا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی نئی فلم نہیں، بلکہ ایک ایسی پوسٹ ہے جس نے مداحوں کو لمحوں میں پریشان بھی کیا اور حیران بھی۔

اصل ہنگامہ اُس وقت شروع ہوا جب سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے لگی کہ دونوں کی منگنی ٹوٹ گئی ہے، اور اس افواہ کا تعلق زینڈایا اور روبرٹ پیٹنسن کی چند نئی تصاویر سے جوڑا جا رہا تھا۔ لیکن حقیقت اس سے کافی مختلف نکلی۔

بات کچھ یوں ہے کہ اداکارہ زینڈایا نے اس ہفتے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جو بظاہر شادی کے اعلان کا ہلکا سا تاثر دے رہی تھی۔ مداح پہلے تو چونکے، پھر سمجھ نہ پائے کہ آیا یہ فلمی پروموشن ہے یا واقعی کوئی بڑا سرپرائز!

یاد رہے کہ ٹام ہالینڈ اور زینڈایا اسی سال جنوری میں منگنی کر چکے ہیں۔ اس لیے سوشل میڈیا پر اچانک آنے والی ایسی مبہم پوسٹس نے مداحوں کے ذہنوں میں سوالات بھر دیے کہ کیا اب شادی کا وقت آگیا ہے؟

اصل کہانی 9 دسمبر 2025 کو سامنے آئی، جب فلم اسٹوڈیو A24 نے بوسٹن گلوب میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی اشتہاری حربہ آزمایا۔

اسٹوڈیو نے زینڈایا اور رابرٹ پیٹنسن کے فلمی کرداروں کے ناموں کے ساتھ ایک ایسا باضابطہ، رسمی اور تقریباً حقیقی لگنے والا اعلان شائع کرایا، جسے دیکھ کر ایسا لگا جیسے دونوں نے واقعی منگنی کر لی ہو۔

اس ’جعلی مگر انتہائی سنجیدہ‘ اعلان نے پڑھنے والوں کو مکمل طور پر دھوکے میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اسے فوراً سچ مان لیا اور یوں ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کے رشتے کے بارے میں قیاس آرائیاں ہر جگہ پھیل گئیں۔

        View this post on Instagram                      

صورتحال کو مزید پُراسرار اس تصویر نے کردیا جس میں زینڈایا، پیٹنسن کی گود میں بیٹھے چمکیلی انگوٹھی دکھا رہی ہیں، حالانکہ یہ سب اُن کی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم کا حصہ ہے۔

تصویر سامنے آتے ہی چند ہی گھنٹوں میں دونوں اداکار ایکس اور انسٹاگرام پر ٹرینڈ کرنے لگے، اور میڈیا نے بھی اس ’’منگنی اسکینڈل‘‘ میں بھرپور دلچسپی دکھائی۔

آخر کار یہ ثابت ہوا کہ نہ کوئی منگنی ٹوٹی، نہ کوئی نئی محبت کا آغاز ہوا، یہ سب فلم کی تشہیر کا شاندار مگر الجھن پیدا کرنے والا طریقہ تھا۔
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

آسٹریلیا نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا

آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی نافذ کر دی۔ نئے قانون کے تحت ٹک ٹاک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک سمیت 10 بڑے پلیٹ فارمز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 سال سے کم عمر صارفین کی رسائی بند کریں، ورنہ انہیں تقریباً 33 ملین ڈالر تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی لگنے والی ہے؟

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس اقدام کو خاندانوں کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی اہم سماجی تبدیلیوں میں سے ایک ہے اور آن لائن نقصانات کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

انہوں نے بچوں کو مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا کے بجائے کھیلوں، موسیقی یا کتابوں میں وقت گزاریں۔

ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ اکاؤنٹس بند، بچوں کی الوداعی پوسٹ

پابندی کے آغاز کے ساتھ ہی صرف ٹک ٹاک پر تقریباً 2 لاکھ اکاؤنٹس بند کردیے گئے، جبکہ آئندہ چند دنوں میں مزید لاکھوں اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے۔ لاکھوں متاثرہ بچوں نے پابندی سے قبل الوداعی پوسٹس بھی شیئر کیں جن میں بعض نے لکھا کہ وہ سوشل میڈیا سے دور رہیں گے اور 16 سال کی عمر میں واپسی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا استعمال ترک کرنے کے لیے 30دن کی مہلت

پابندی کو توڑنے کے نئے طریقے

کئی بچے پابندی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ اس پابندی کو توڑنے کے نئے طریقے تلاش کرلیں گے۔ تاہم کچھ بچوں نے اسے مثبت قدم قرار دیا۔

مختلف ممالک کا آسٹریلوی ماڈل کو اپنانے پر غور

عالمی سطح پر اس فیصلے کو خاصی توجہ ملی ہے اور مختلف ممالک اس ماڈل کو اپنانے پر غور کررہے ہیں۔ یورپی یونین کے بعض ارکان نے آسٹریلیا سے رہنمائی لینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

مصنوعی ذہانت، سیلفی تجزیہ اور شناختی دستاویزات کی جانچ

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اس پابندی پر عملدرآمد کے لیے عمر کا اندازہ لگانے کے مختلف طریقوں کا اعلان کیا ہے جن میں مصنوعی ذہانت، سیلفی تجزیہ اور شناختی دستاویزات کی جانچ شامل ہے۔

ایکس پلیٹ فارم نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ وہ قانون کی ضروریات پوری کرے گا، ملک میں پابندی سے پہلے 8 سے 15 سال کے تقریباً 86 فیصد بچے سوشل میڈیا استعمال کرتے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آسٹریلیا ٹک ٹاک سوشل میڈیا نابالغ بچے

متعلقہ مضامین

  • حرا سومرو اور رنویر سنگھ کی اے آئی تصاویر پر ہنگامہ، سوشل میڈیا صارفین برہم
  • بیٹی کی شادی میں کروڑوں کے جہیز کے بینر، گاڑی، پلاٹ اور حج پیکج کے تحائف کی ویڈیو وائرل
  • آسٹریلیا نابالغ بچوں پر سوشل میڈیا پابندی لگانے والا پہلا ملک بن گیا
  • ڈکی بھائی کے لرزہ خیز انکشافات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا
  • اکشے کھنہ کی فلم میں بطور رحمٰن ڈکیت انٹری کا سوشل میڈیا پر تہلکہ
  • آسٹریلیا: 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
  • دھریندر فلم میں رحمان ڈکیت کا ڈانس وائرل، سوشل میڈیا پر چرچے
  • مداحوں نے ریکھا کو ’جیا بچن 2.0‘ کیوں قرار دیا؟
  • بھارتی پرواز میں کبوتر کی اچانک انٹری سے افراتفری مچ گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل