جمائمہ خان کے ایکس پر فالورز میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ دو برس میں ان کے ایکس اکاؤنٹ کے فالوورز مسلسل کم ہو رہے ہیں، جو جولائی سے اب تک 28 لاکھ سے گھٹ کر 25 لاکھ تک آ گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ کوئی معمولی اتار چڑھاؤ نہیں بلکہ ایک منظم رجحان ہے جو پاکستان کی حکومت پر تنقید کی وجہ سے ہے۔
اپنی ایکس پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس بارے میں "گروک" سے پوچھا کہ کیا یہ مسئلہ ان کے مواد کی وجہ سے ہے، تو جواب میں کہا گیا کہ اگر کوئی صارف پاکستانی یا اسرائیلی حکومتوں پر تنقید کرتا ہے تو ایلون مسک کے دور میں ایکس کی جانب سے حکومتی دباؤ کے تحت الگورتھمک پابندیوں، “تھروٹلنگ” اور “ڈی بوسٹنگ” کا سامنا زیادہ ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں اس کے اکاؤنٹ کی رسائی کم کر دی جاتی ہے۔
اینٹی پاکستان مواد، تمام خلیجی ممالک نے بالی ووڈ فلم دھُرندھر پر پابندی لگادی
جمائمہ کے مطابق پلیٹ فارم کا رویہ غیر جانبدار نہیں رہا۔ پاکستان میں ریاستی یا حکومتی بیانیے کے مطابق مواد کو فروغ ملتا ہے اور اختلافی آوازیں پس منظر میں دھکیل دی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صارفین اب اس عمل کو “خاموشی کی مخصوص پالیسی” یا “Selective Silence” کہتے ہیں، جہاں سچ مٹا نہیں دیا جاتا بلکہ اس کی رسائی چھین لی جاتی ہے۔ جمائمہ کے مطابق ایلون مسک کو کی جانے والی شکایات کا اکثر کوئی جواب نہیں ملتا، البتہ وہ کبھی کبھار نظام بہتر بنانے کے بیانات ضرور دیتے ہیں۔
انڈیا اور افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر دہشت گردی پر مبنی مواد چلایا جارہا ہے، طلال چودھری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز قوانین کیخلاف ورزی سے باز رہیں، طلال چوہدری
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے پاکستان کے حوالے سے معیار کو دہرا قرار دے دیا اور کہا اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل بھی اپنایا جاسکتا ہے۔ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ سوشل میڈیا سے چائلڈ پورنو گرافی کا ڈیٹا آٹو ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو دہشگردی کا کیوں نہیں ہو تا؟
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری اوروزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل نے اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر چوبیس گھنٹےمیں ویڈیوز ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں۔ جبکہ ایکس دہشتگردی میں ملوث اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس تک رسائی نہیں دیتا۔ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے تعاون نہ کیا تو برازیل ماڈل بھی اپنایا جاسکتا ہے۔ برازیل ماڈل میں ایکس کی بندش اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔ وزیر مملکت قانون نے کہا کہ اس معاملے پر عالمی عدالت سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی سے باز رہیں ، ورنہ ہم ایکشن پر مجبور ہوجائیں گے، چوبیس جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن کا انتباہ جاری کیا تھا۔ سوشل میڈیا پرجدید ٹیکنالوجی اے آئی اورالگوریدم سے دہشتگردی پھیلائی جاتی ہے۔ اس معاملے پر کچھ سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کا رسپانس انتہائی کمزور ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث انیس اکاؤنٹس بھارت اور اٹھائیس افغانستان سے آپریٹ کئے جارہے تھے۔ ایکس اور فیس بک کا دہشتگردی میں ملوث اکاؤنٹس کیخلاف رسپانس انتہائی کمزور ہے۔ حکومت پھر مطالبہ کرتی ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پاکستان میں اپنے دفاتر کھولیں۔ افغانستان سے چالیس کالعدم تنظیموں کے آپریٹ ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی اور دیوار ہے۔ اگر یہ دیوار کمزور ہوئی تو مغرب تک دہشتگردی کی اس آگ کی لپیٹ میں آجائےگا۔