عمران خان کا ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے ہونے والی بعض پوسٹس اکثر متنازع ثابت ہوتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان سے منسوب ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کیے جانے والے پیغامات ’انڈین اور افغان اکاؤنٹس‘ کے ذریعے وسیع پیمانے پر پھیلائے جاتے ہیں۔ چند روز قبل این سی سی آئی اے نے جیل میں عمران خان سے تفتیش بھی کی تھی کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے، تاہم بانی پی ٹی آئی نے اس بارے میں کچھ بتانے سے گریز کیا۔
وی نیوز نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ آخر کون استعمال کرتا ہے؟ اور کیا اس اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹس چیئرمین پی ٹی آئی یا دیگر پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت سے کی جاتی ہیں؟
یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ خطرے میں، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے وی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے یا وہاں سے پوسٹس کہاں سے ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس عمران خان کے اکاؤنٹ کا کنٹرول ہوتا، یا مشاورت سے پوسٹس کی جاتیں تو وہ کبھی ایسی متنازع یا سخت پوسٹس نہ کرتے۔
ان کے مطابق اگر وہ اکاؤنٹ چلا رہے ہوتے تو اسے مفاہمت کی جانب لے جانے کے لیے استعمال کرتے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بھی کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے۔
’میرا خیال ہے کہ جو عمران خان کا اکاؤنٹ ہینڈل کرتا ہے، وہ سب کو ہی معلوم ہے، مگر ہماری پارٹی بھی اس بارے میں لاعلم ہے کہ اصل میں کون اسے استعمال کر رہا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے عمران خان کا ’ایکس اکاؤنٹ‘ فوج مخالفت میں استعمال ہو رہا ہے، فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر مشال یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بہت سے لوگوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، لیکن اسے کون استعمال کر رہا ہے، اس بارے میں کسی کو علم نہیں۔ ان کے مطابق یہ بات شاید صرف عمران خان ہی بتا سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے وی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر بات کرکے اسے مزید متنازع نہیں بنانا چاہتے۔ ’’سب کو معلوم ہے کہ کون عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ ہینڈل کرتا ہے۔‘‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایکس اکاؤنٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف عمران خان ایکس اکاؤنٹ کہ عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ ان کا ایکس اکاؤنٹ کون استعمال اکاؤنٹ کون پی ٹی آئی کرتا ہے رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
پختون قبائلی ہوں، تربیت ایسی نہیں گالیاں دوں،سہیل آفریدی
پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، اگلی صبح ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے
میرے بارے غلط الفاظ استعمال کرتا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا پشاور جلسہ عام سے خطاب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے دو جوکر پریس کانفرنس کرتے ہیں، غیر اخلاقی بات کرتے ہیں، اگلی صبح ایک ادارے کا ڈی جی پریس کانفرنس کرتا ہے، میرے بارے غلط الفاظ استعمال کرتا ہے، ڈی جی آیی ایس پی آر اور جعلی سینیٹر، وزراء میں فرق ہونا چاہیٔے، نہ ہی آپ جعلی سینیٹر ہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کے رہنماء ہیں، آپ ایک مضبوط ادارے کے ڈی جی ہیں، آپ کو ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیٔے۔پی ٹی آئی کے پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پختون قبائلی ہوں، میری تربیت ایسی نہیں کہ میں گالیاں دوں، ہم نے اپنے ملک کی خاطر 80ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں، ہم صرف تنقید نہیں کرتے بلکہ حل بھی بتاتے ہیں، ایک بندہ آتا ہے ایک فیصلہ کرتا ہے دوسرا آتا ہے دوسرا کرتا ہے، یہ خیبرپختونخواہ ہے کوئی لیبارٹری نہیں ہے۔سہیل آفریدی کہتے ہیں کہ 21 سال سے آپریشن پہ آپریشن، آپریشن پہ آپریشن، ڈرون پر ڈرون، 21 سال سے میرے پختونوں کا خون بہہ رہا ہے، 21 سال سے میرا پختون پاکستانیوں کے لیے جانیں دے رہا ہے، اپنی پالیسی بدلو، اب صرف ایک ہی پالیسی بنے گی، دہشتگردی بارے سنجیدہ نہ ہونے کا ہمیں طعنہ دینے والو اپنی پالیسی بدلو، 21 سال سے ملٹری آپریشن سے کامیابی نہیں ملی، پالیسی وہ چلے گی جو عوام چاہے گی، میں اقبال کا شاہین ہوں، کوے اگر مجھے چونچ ماریں گے تو ہم نے اپنی پرواز اونچی کرنی ہے، سیاسی کوے ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔