وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے، یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے، اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، انہیں کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے، اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہے، بھارت کو شکست دےکر ہماری افواج نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، اس اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ وہ وقت بھول گئے جس وقت ثاقب نثار اور باقیوں نے سپریم کورٹ کو مذاق بنایا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلیے بچوں کے قاتلوں بھارت، افغانستان سے مدد لے رہا ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی تحریک انصاف کا ملک دشمن ایجنڈہ بے نقاب کر دیا-

تفصیلات کے مطابق عظمٰی زاہد بخاری نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے- ذہنی مفلوج بانی تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے لیے ہمارے بچوں کے قاتل طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سلار پر فضول گوئی دراصل بانی تحریک انصاف کے ذہنی و اخلاقی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے- پاکستان کے خلاف کام کرنے والے یہ چند چہرے ریاستی استحکام کیلئے واضح خطرہ ہیں۔ دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ یہ سب دشمن کا ایجنڈا ہے جسے قوم نے روند دیا- پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہر بیانیہ، ہر سازش، ہر کردار ریاست کے فولادی عزم کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف پاکستان مخالف بیانیے سے اظہار لا تعلقی نہیں کر رہی، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی اینٹی پاکستان بیانیے سے لاتعلق نہیں ہو رہی، خواجہ آصف
  • شجاع آباد، نجی کلینک میں خون چڑھاتے ہی 10 سالہ بچہ جاں بحق، ڈاکٹر کی غفلت کا الزام
  • اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: وزیر دفاع
  • اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر دفاع
  • پاکستان ہے تو ہم ہیں کیونکہ پاکستان ہماری ذات، اَنا اور سیاست سے مقدم ہے؛ وزیر دفاع خواجہ آصف
  • سپہ سالار کے خلاف مہم پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، مولانا طاہر اشرفی
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلیے بچوں کے قاتلوں بھارت، افغانستان سے مدد لے رہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • عمران بھارت سے جنگ کے دوران بھی غلط زبان استعمال کرتا رہا، انکی شناخت پاکستان دشمن کی ہے: خواجہ آصف