کراچی: نیپا میں بچے کی ہلاکت کے بعد گلشن اقبال میں ٹاؤن چیئرمین کے خلاف احتجاجی مہم
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: نیپا میں 3 سالہ ابراہیم کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کے بعد گلشن اقبال میں ٹاؤن چیئرمین کے خلاف عوامی مہم شروع ہوگئی۔
مہم کے تحت ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں کھلے گٹروں اور کچرے کے ڈھیر پر چیئرمین کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔
تصاویر پر عوامی نعرے جیسے “منجانب اہل علاقہ”، “تلاش گمشدہ” اور “عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرو” درج ہیں۔
گلشن ٹاؤن کے چیئرمین نے خود کو گٹر کے ڈھکن لگانے کی ذمہ داری سے بری الذم قرار دیا ہے، جس پر اہل علاقہ نے سخت تنقید کی ہے۔
واضح رہے کہ ابراہیم گزشتہ ہفتے شاہ فیصل کے علاقے میں نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔