data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار احمد جعفر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں ابرار احمد جعفر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر ملیر کو ڈی سی ایسٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کی ہلاکت کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد 5 افسران کو معطل کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز عمران راجپوت، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلشن اقبال کے اسسٹنٹ انجینئر راشد فیاض، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایگزیکٹو انجینئر وقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال عامر علی شاہ اور مختیارکار گلشن اقبال سلمان فارسی کو بھی عہدوں سے معطل کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گلشن اقبال میں جاں بحق تین سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ ادا

کراچی:

گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گر کر جاں بحق تین سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ابراہیم کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سماجی و مذہبی و سیاسی شخصیات، اہل علاقہ اور عزیزو اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازجنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، ایم کیو ایم رکن اسمبلی شارق جمال بھی موجود تھے۔

یہ پڑھیں : کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی

دریں اثنا سندھ اسمبلی میں بچے کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا گیا جس پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، سندھ حکومت نے قصور واروں کو سزا دلانے کی یقین دہانی کرادی۔

متعلقہ مضامین

  • نیپا واقعہ؛ ایس ایس پی ایسٹ اور ڈپٹی کمشنر کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
  • نیپا واقعہ، ڈی سی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ عہدے سے فارغ
  • گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت، اسسٹنٹ کمشنر گلشن سمیت متعدد افسران معطل
  • گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت: اسسٹنٹ کمشنر گلشن سمیت متعدد افسران معطل
  • کراچی میں ایک اور واقعہ، کھلے مین ہول میں بچی گرگئی
  • کراچی میں ایک اور واقعہ، بچی کھلے مین ہول میں گرگئی، ریسکیو
  • ڈپٹی کمشنر بدین کی ہدایت پر اینٹوں کے بھٹوں پر اچانک چھاپا
  • گلشن اقبال میں جاں بحق تین سالہ ابراہیم کی نماز جنازہ ادا
  • کراچی واقعہ: مین ہول کیسے کھلا؟ میئر کا وارٹر کارپوریشن کو تحقیقات کا حکم