راولپنڈی(آئی این پی )  سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے عوام مہنگائی اور بیروز گاری سے پریشان ہیں، غریب مر رہا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو کیس میں 17تاریخ پڑی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ کے ساتھ پہلی جھلک سامنے آگئی، مداح پریشان

پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور وی لاگر ڈکی بھائی جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے تو اُن کی حالت دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔

ڈکی بھائی تقریباً چار ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ وہ مبینہ جوئے کی ایپس کیس میں گرفتار تھے اور ان کی ضمانت کئی بار مسترد ہو چکی تھی۔

رہائی کے بعد ڈکی بھائی اپنی اہلیہ اروب جتوئی اور وکلا کے ہمراہ مجسٹریٹ کورٹ پہنچے جہاں بڑی تعداد میں میڈیا موجود تھا۔

 

رپورٹرز بار بار سوالات کرتے رہے لیکن ڈکی بھائی نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے آگے بڑھتے رہے۔ میڈیا کے کیمروں، موبائل فونز اور مائکس کی دھکم پیل کے دوران وہ واضح طور پر پریشان اور ذہنی دباؤ میں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آتے ہی مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

 

صارفین کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی ذہنی طور پر کمزور دکھائی دے رہے ہیں اور میڈیا کا رویہ ہراسانی کے مترادف تھا۔ کئی صارفین نے صحافیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مشکل وقت میں اُنہیں تنہا چھوڑ دیں۔

 

ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ اروب کی ایک ساتھ پہلی جھلک بھی سامنے آئی، جس پر مداحوں نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ غریب آباد میں ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • حیدرآباد، تجاوزات کیخلاف عوامی حلقوں میں تشویش کا اظہار
  • کوئٹہ، انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر معطل، عوام شدید پریشان
  • نومبر میں مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 6.1 فیصد پر آگئی
  • گلستان جوہر،پاک کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے، محکمہ ایکسائز آفیسر سمیت 14 ملزمان گرفتار
  • نومبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 6.1 فیصد رہ گئی، ادارہ شماریات
  • مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی
  • نومبر، مہنگائی کی شرح میں 6.15 فیصداضافہ، متعدد اشیاء مہنگی
  • جیل سے رہائی کے بعد ڈکی بھائی کی اہلیہ کے ساتھ پہلی جھلک سامنے آگئی، مداح پریشان