بانی کی صحت کے حوالے سے تحفظات ہیں، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہر صورت ملاقات ہونی چاہیے، بانی پی ٹی آئی سے 4 نومبر کو آخری ملاقات ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ نہ وکلا کی ملاقات ہو رہی ہے، نہ فیملی کے افراد کی اور نہ ہی لیڈر شپ کی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے عدالتوں کے احکامات پر عمل نہیں ہو رہا۔
انھوں نے کہا کہ ہم ہری پور کا الیکشن جیت چکے ہیں، 27 ہزار ووٹو ں سے جیتے ہیں، افسوس ہوتا ہے کہ ہم اس کا دفاع نہیں کرسکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔