بسنت آرڈینس پر 8 ماہ کام‘ سب سے مشاورت: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بسنت آرڈیننس پر آٹھ ماہ کام ہوا، اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔ دریں اثناء پنجاب میں 25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت دی گئی ہے۔ بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ 18 سال تک کے بچے پتنگ بازی نہیں کریں گے۔ خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہو گا۔ دھاتی یا تیز دھار مانجھے سے بنی ڈور ممنوع ہو گی۔ صرف دھاکے کی ڈور کی اجازت ہو گی۔ ممنوع ڈور کے استعمال پر 5 سال قید‘ 20 لاکھ جرمانہ ہو گا۔ بائیک حفاظتی تدابیر کے مطابق چلائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔