مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
مہنگائی حکومتی تخمینے سے زیادہ ریکارڈ، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)نومبر میں مہنگائی حکومتی تخمینے سے بڑھ گئی، ماہانہ شرح 6.15فیصد ہوگئی۔ وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ مہنگائی 5سے 6 فیصد رہنے کا تخمینہ ظاہر کیا تھا۔
ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں 0.
کوکنگ آئل 1.55 فیصد، گندم 1.12 فیصد، دودھ کی قیمتوں میں 1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ بجلی چارجز 7.11 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس 3.70 فیصد تک مہنگے ہوئے۔ایک ماہ میں ایندھن 2.21 فیصد، میڈیکل ٹیسٹ 2 فیصد تک مہنگے، نومبر میں ادویات کی قیمتوں میں 1.48 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق چیئرمین سی ڈی اے کیخلاف عوامی نمائندگان اور متاثرین کی بڑی چارج شیٹ ،وزیراعظم کو غلط بریف کرنے کا الزام، عوامی نمائندگان و متاثرین... اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان افغان شہریوں کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقابم افغان اب ہمارے مہمان نہیں، واپس چلے جائیں، دھماکے برداشت نہیں کر سکتے: وزیر داخلہ کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ایف بی آر نومبر میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہ کر سکا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ایک بار پھر ماہانہ ٹیکس ٹارگٹ پورا کرنے میں ناکام ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق نومبر میں 1,034 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں صرف 878 ارب روپے جمع ہوسکے، یوں ٹیکس وصولی میں 156 ارب روپے کا نمایاں شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ کے اختتام پر ایک دن کی وصولیوں سے شارٹ فال میں تقریباً 5 ارب روپے تک کمی کی توقع ہے۔
دوسری جانب دسمبر کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 1,406 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جو گزشتہ مہینے کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں بھی ایف بی آر ہدف سے پیچھے ہے۔ جولائی تا نومبر مجموعی ہدف 5,083 ارب روپے تھا جبکہ وصولیاں 4,715 ارب روپے رہیں، جس کے نتیجے میں 413 ارب روپے کا مجموعی شارٹ فال سامنے آیا۔
ٹارگٹ کے حصول کے لیے ایف بی آر نے اپنے دفاتر آج بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کیا جاسکے۔