اسلحہ ساز کمپنیوں کی آمدن میں زبردست اضافہ، امریکا کا پہلا نمبر
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسلحہ ساز کمپنیوں کی آمدن میں زبردست اضافہ، امریکا کا پہلا نمبر
سٹاک ہوم (نیوزڈیسک): سویڈن کے ایک تحقیقی ادارے نے 2024 کے اسلحہ ساز کمپنیوں کے آمدن کا ڈیٹا جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال آمدنی میں ریکارڈ سطح تک اضافہ کیا۔
پیر کو جاری رپورٹ کے مطابق دنیا کی ہتھیار بنانے والی سب سے بڑی کمپنیوں نے گزشتہ سال ہتھیاروں اور ملٹری سروسز کی فروخت سے ہونے والی آمدنی میں 5.
اسلحہ فروخت ہونے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ایک طرف یوکرین اور غزہ کی جنگوں میں اسلحے کی فروخت میں اضافہ ہوا، دوسری طرف مختلف ممالک نے فوجی اخراجات میں اضافہ کیا، جس کے لیے اسلحے اور سروسز کی مانگ پوری کرنی پڑی۔
کیتھولک چرچ کئی سال سے دو ریاستی حل کی حامی ہے، پوپ لیو
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں اسلحہ بیچنے کی دوڑ میں امریکا کا پہلا نمبر ہے، یورپ اور اسرائیل بھی ریس میں آگے ہیں، تاہم ایشیا کی ترجیحات میں اسلحہ زیادہ نمایاں نہیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کی 100 سب سے بڑی اسلحہ ساز اور ملٹری سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کل سالانہ آمدن 2024 میں 679 ارب ڈالر رہی جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔ گزشتہ ایک دہائی 2015 سے 2024 تک یہ آمدن تقریباً 26 فی صد بڑھ چکی ہے۔مشرقِ وسطیٰ کے لیے یہ پہلا موقع ہے کہ 9 کمپنیاں ٹاپ ہنڈریڈ میں شامل ہوئیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلحہ ساز کمپنیوں
پڑھیں:
حیدرآباد، جعلی و فینسی نمبرز پلیٹس کیخلاف کارروائیاں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز کی جعلی وفینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاسز اور بلیو لائٹس کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل میں تھانہ جات قاسم آباد،حسین آباد، نسیم نگر اور بلدیہ کی جانب سے 7 مقدمات درج کیے گئے ہیںتھانہ حسین آباد پولیس نے جعلسازی اور دھوکہ کرتے ہوئے جعلی وفینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 233/2025 اور 234/2025 بجرم دفعہ420، 170,171 پی پی سی کے تحت دو مقدمات درج کرکے ملزمان روحان خان پٹھان اور شافع عباسی کو گرفتار کرلیا ہے۔ قاسم آباد پولیس نے جعلی وفینسی نمبر پلیٹس پر کارروائی کرتے ہوئے کرائم نمبر 577/2025 اور 578/2025 بجرم دفعہ 420، 170، 171 پی پی سی دو علیحدہ مقدمات داخل کیے ہیں. تھانہ نسیم نگر کی جانب سے بھی کرائم نمبر 575/2025 اور 576/2025 بجرم دفعہ 420، 170، 171 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔تھانہ بلدیہ پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ پر مقدمہ 174/2025 زیر دفعہ420,170,171 تعزیرات پاکستان کے تحت داخل کیا گیا ہے۔حیدرآباد پولیس نے ان تمام کاروں کو قبضہ پولیس میں لے کر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ جعلی وفینسی نمبر پلیٹس،بلیو لائٹس اور ٹنٹڈ گلاسز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔شہری اس سلسلے میں قانون پر عمل کریں-