ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جمہوریت، سماجی انصاف اور عوامی بااختیاری کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کے وژن، جرات اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان

صدر زرداری نے پارٹی کی تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں قوم کو درپیش چیلنجز کا سامنا کیا۔ جب ملک میں آمریت کا راج تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوری مزاحمت کی علامت بن کر عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور سیاسی عمل کو صحیح سمت میں رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور کے اہم اقدامات یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین بھٹو شہید کی قیادت میں ملا، جو آج بھی ہماری جمہوریت کی اساس ہے۔

بالی وو ڈ فلم کا ٹریلر ریلیز، چودھری اسلم شہید کی اہلیہ کی کڑی تنقید

پیپلز پارٹی وفاق کی مضبوطی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اصلاحات، ملک کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد اور زمین، محنت کشوں، تعلیم اور سماجی انصاف کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات پر فخر کرتی ہے۔

صدر زرداری نے ایم آر ڈی، اے آر ڈی، چارٹر آف ڈیموکریسی، 18ویں ترمیم اور نیشنل ایکشن پلان جیسے اہم جمہوری مراحل میں پارٹی کے مرکزی کردار کا بھی حوالہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں، کسانوں، خواتین، اقلیتوں اور پسے ہوئے طبقات کی آواز رہی ہے، اور یہی شاملیتی سوچ پارٹی کے سیاسی فلسفے کی بنیاد ہے۔

ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آگئے

صدر زرداری نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئیں اس دن کے موقع پر ہم جمہوریت، سماجی انصاف، مساوات اور عوامی بااختیاری کے عزم کو ایک بار پھر تازہ کریں، خصوصاً خواتین اور اقلیتوں کی شمولیت جن کی شرکت ایک پرامن اور تکثیری پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ جمہوری اتحاد کو برقرار رکھیں، وفاق کی حفاظت کریں اور روادار، ترقی پسند پاکستان کے لیے کام کریں۔

سہیل آفریدی کا احتجاج کے لئے ہر گاؤں سے بندےاڈیالہ جیل لانےکاحکم

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارٹی کے

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسپاٹیفائی کا عاطف اسلم کو خراج تحسین، گلوکار کی عالمی مقبولیت کا معترف
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا