بلاول کی نوجوان اور متحرک قیادت میں پیپلزپارٹی نئے عوامی سفر کی جانب گامزن ہے، سعدیہ دانش
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے پی پی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ایک سیاسی جماعت کا محض سالانہ دن نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی اُس تاریخی جدوجہد کی علامت ہے جس نے پاکستان کے ہر طبقے کو آواز دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ایک سیاسی جماعت کا محض سالانہ دن نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی اُس تاریخی جدوجہد کی علامت ہے جس نے پاکستان کے ہر طبقے کو آواز دی۔ سعدیہ دانش نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے گلگت بلتستان کو شناخت، بااختیار نمائندگی اور سیاسی تشخص دیا۔ آج گلگت بلتستان کے عوام جس شعور، حقوق اور نمائندگی سے مزین ہیں وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کا ثمر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یومِ تاسیس کے سلسلے میں تمام اضلاع گلگت، سکردو، ہنزہ، نگر، استور، دیامر، گانچھے، کھرمنگ اور شگر میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں جیالے کارکنان بھرپور شرکت کرتے ہوئے پارٹی سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں گے۔ سعدیہ دانش نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان اور متحرک قیادت میں پیپلز پارٹی ایک نئے عوامی سفر پر گامزن ہے جو ملکی سیاست میں امید، اتحاد اور حقیقی تبدیلی کی علامت ہے۔ انہوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ مضبوط کریں، عوامی فلاح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے پارٹی کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی آئینی شناخت، ترقیاتی حقوق اور عوامی فلاح کے ایجنڈے کو ہر فورم پر مؤثر انداز میں اجاگر کرتی رہے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔