عوامی فلاح کیلئے کام کرنے والے ادارے حکومت کے حقیقی شراکت دار ہیں، نگران وزیر اعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
نگران وزیر اعلی ٰگلگت بلتستان یار محمد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد سے فلاح انسانیت ویلفیئر سوسائٹی گلگت بلتستان، استور کی مرکزی شوریٰ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سوسائٹی کے چیئرمین حبیب اللہ، ڈائریکٹر حفیظ، ایڈمن ہیڈ ریاض احمد، منیجر سعید الرحمن اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران فلاح انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گلگت بلتستان میں جاری فلاحی سرگرمیوں، امدادی کاموں، اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے اراکین نے وزیر اعلی کو ان کے سابقہ دور میں سوسائٹی کی فلاحی کوششوں میں دی گئی معاونت اور تعاون پر دلی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ دور حکومت میں بھی وزیر اعلیٰ اسی جذبے اور توجہ کے ساتھ فلاحی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ وزیر اعلی جسٹس (ر) یار محمد نے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور فلاح انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی اور عوامی فلاح کے لیے کام کرنے والے ادارے حکومت کے حقیقی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے سوسائٹی کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی اور کہا کہ فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان وزیر اعلی کے ساتھ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار