روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, November 2025 GMT
بھارت کے اوپننگ بلے باز و سابق کپتان روہت شرما نے شاہد آفریدی کا ایک دہائی پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف رانچی میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 57 رنز کی اننگز کھیلی۔
انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکوں کے ساتھ ساتھ 3 چھکے بھی لگائے اور اس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
Rohit Sharma has now hit the most sixes in ODI cricket ???? pic.
2015 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستانی بولنگ آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 398 میچز میں 351 چھکے لگائے تھے۔
روہت شرما کے ون ڈے کرکٹ میں چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ون ڈے کرکٹ میں 331 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں تیسرے نمبر ہیں۔
سری لنکا کے موجودہ کوچ سنتھ جے سوریا 270 چھکوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز ون ڈے کرکٹ میں 250 چھکے بھی نہیں لگا سکا ہے۔
موجودہ کھلاڑیوں میں روہت شرما کے بعد بھارت کے ہی ویرات کوہلی 157 چھکوں کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل 155 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ون ڈے کرکٹ میں روہت شرما
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔