WE News:
2025-11-25@13:07:35 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

جہاں کاروبار کے ابتدائی لمحات میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں تقریباً 500 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس مزید 650 پوائنٹس گر گیا

صبح 9 بج کر 35 منٹ پرانڈیکس 162,464 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا جو 480 پوائنٹس یعنی 0.

30 فیصد کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +318.37 points (+0.2%) at midday trading. Index is at 162,302.46 and volume so far is 63.15 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/SsjmrRKJLP

— Investify Pakistan (@investifypk) November 25, 2025

مارکیٹ میں خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھنے میں آئی۔

گزشتہ روز یعنی پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں معمولی مندی دیکھی گئی تھی، جب کم ٹریڈنگ والیوم اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویّے کے باعث انڈیکس 161,984 پوائنٹس یعنی 118 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

بین الاقوامی صورتحال میں بھی منگل کو ایشیائی مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی کیونکہ یہ توقعات بڑھ رہی ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو دسمبر میں شرح سود میں کمی کرے گا۔

ٹیکنالوجی کمپنیوں کے عالمی شیئرز میں بھی نمایاں خریداری ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک انڈیکس 1% بڑھ گیا، جو پچھلے ہفتے ہونے والی 4% کمی کا کچھ حصہ ریکور کر رہا ہے۔

تاہم یہ انڈیکس اب بھی رواں ماہ مجموعی طور پر 3.8 فیصد کمی کی طرف بڑھ رہا ہے، جو مارچ کے بعد پہلی ماہانہ گراوٹ ہے۔

جاپان کا نکی انڈیکس بھی منگل کی صبح 0.8 فیصد بڑھا، اگرچہ گزشتہ ہفتے یہ 3.5 فیصد نیچے آیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئل مارکیٹنگ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان پاور جنریشن ریفائنری سیمنٹ فرٹیلائزر کمرشل بینکس

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئل مارکیٹنگ اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان پاور جنریشن ریفائنری فرٹیلائزر اسٹاک ایکسچینج

پڑھیں:

ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 123 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مقامی آٹو مارکیٹ میں سرگرمی بڑھ گئی۔

ملک میں نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر ان کی تیاری کے لیے آٹو پارٹس کی درآمدات میں بھی تیزی کا رجحان ہے جب کہ صارفین دونوں، استعمال شدہ اور مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مطابق مقامی کار ساز کمپنیوں کی طرف سے گاڑیوں کے اسمبلی کٹس (ایس کے ڈی/سی کے ڈی) کی درآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 123 فیصد بڑھ کر چار ماہ کے دوران 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

اسی طرح مکمل تیار شدہ (سی بی یو) نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات بھی 31 فیصد بڑھ کر چار ماہ میں 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئی ہیں، جو پچھلے سال اسی مدت میں 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پی اے اے پی اے ایم) نے پاکستان آٹو پارٹس شو (پی اے پی ایس) 2025 کے دوران ایک مہنگی میڈیا مہم چلائی، جس میں خبردار کیا گیا کہ 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، 1 ہزار 200 فیکٹریاں اور 25 لاکھ ملازمتیں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات کی وجہ سے ختم ہو جائیں گی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ایک طرح سے جرم ہے، کیونکہ حوالہ، ہنڈی اور چھپی ہوئی رقم آہستہ آہستہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

مقامی کار ساز کمپنیوں نے بھی یہی کہا اور دعویٰ کیا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کا مارکیٹ شیئر 25 سے 30 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو چند سال پہلے 10 فیصد سے بھی کم تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
  • سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری
  • سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ںے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی
  • لاہورقلندرز کی ویلیو میں 55 فیصد اضافہ، مہنگی ترین فرنچائز بن گئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس مزید 650 پوائنٹس گر گیا
  • سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
  • گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں 123 فیصد کا بڑا اضافہ، مقامی مارکیٹ پر شدید دباؤ
  • ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ