بھارت (ویب ڈیسک) ویمنز کرکٹ ٹیم کی اسٹار بیٹر سمرتی مندھنا اور میوزک کمپوزر پلاش موچل کی شادی اچانک ملتوی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ اب فلمی ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے اس تاخیر کی ایک چونکا دینے والی وجہ بتا کر نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ شادی 23 نومبر کو مہاراشٹر کے شہر سانگلی میں ہونا طے تھی، مگر سمرتی مندھنا کے والد کی طبیعت خراب ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے کے باعث تقریب غیر معینہ مدت کےلیے موخر کردی گئی۔ اس اچانک فیصلے نے شائقین اور میڈیا دونوں کو حیران کر دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سمرتی مندھنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی سے متعلق تمام تازہ تصاویر اور ویڈیوز ہٹا دی ہیں، البتہ پرانی پوسٹس ابھی موجود ہیں۔ اس جوڑے نے شادی سے قبل ہلدی، مہندی اور سنگیت جیسی روایتی تقریبات بھی منعقد کی تھیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اب یہ تمام مواد بھی ان کے اکاؤنٹ سے حذف کردیا گیا ہے جس سے سوالات مزید بڑھ گئے ہیں۔

اسی دوران، کے آر کے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دعویٰ کر کے معاملے کو مزید گھمبیر بنا دیا۔ ان کے مطابق سمرتی نے شادی کی رسومات کے دوران پلاش موچل کو ایک کوریوگرافر لڑکی کے ساتھ ’’قریب حالت‘‘ میں دیکھ لیا، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

کے آر کے نے الزام لگایا کہ پلاش موچل دراصل نام اور شہرت حاصل کرنے کی نیت سے شادی کرنا چاہتا تھا۔

اس نئے دعوے نے پہلے سے موجود افواہوں کو مزید ہوا دے دی ہے، جبکہ جوڑے کی جانب سے اب تک اس افواہ یا کمال آر خان کے بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران