Daily Mumtaz:
2025-11-23@10:55:42 GMT

ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT

ملک میں گاڑیوں کے پارٹس کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی اسمبلی کٹس کی درآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 123 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مقامی آٹو مارکیٹ میں سرگرمی بڑھ گئی۔

ملک میں نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر ان کی تیاری کے لیے آٹو پارٹس کی درآمدات میں بھی تیزی کا رجحان ہے جب کہ صارفین دونوں، استعمال شدہ اور مقامی طور پر تیار شدہ گاڑیوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مطابق مقامی کار ساز کمپنیوں کی طرف سے گاڑیوں کے اسمبلی کٹس (ایس کے ڈی/سی کے ڈی) کی درآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 123 فیصد بڑھ کر چار ماہ کے دوران 62 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

اسی طرح مکمل تیار شدہ (سی بی یو) نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات بھی 31 فیصد بڑھ کر چار ماہ میں 11 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہو گئی ہیں، جو پچھلے سال اسی مدت میں 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (پی اے اے پی اے ایم) نے پاکستان آٹو پارٹس شو (پی اے پی ایس) 2025 کے دوران ایک مہنگی میڈیا مہم چلائی، جس میں خبردار کیا گیا کہ 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، 1 ہزار 200 فیکٹریاں اور 25 لاکھ ملازمتیں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات کی وجہ سے ختم ہو جائیں گی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد ایک طرح سے جرم ہے، کیونکہ حوالہ، ہنڈی اور چھپی ہوئی رقم آہستہ آہستہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

مقامی کار ساز کمپنیوں نے بھی یہی کہا اور دعویٰ کیا کہ استعمال شدہ گاڑیوں کا مارکیٹ شیئر 25 سے 30 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جو چند سال پہلے 10 فیصد سے بھی کم تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات گاڑیوں کی

پڑھیں:

کوئٹہ ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سڑک پر لگا بجلی کا پول گرا ہوا ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ جاری
  • ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
  • درآمدات میں اضافہ، غریبوں پر مضر اثرات
  • حیدرآباد میں موسم سرد ہوتے ہی گیس کی بندش ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  •   خیبر پختونخوا میں کھربوں روپے کی منشیات سمگلنگ کا سکینڈل، حکومت خاموش
  • سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے فی تولہ پر برقرار
  • کوئٹہ ،مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث سڑک پر لگا بجلی کا پول گرا ہوا ہے
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ؛ 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے
  • سولرصارفین میں بڑا اضافہ، تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی، پاورڈویژن