سولرصارفین میں بڑا اضافہ، تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی، پاورڈویژن
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں سولرصارفین کی تعداد اضافہ،نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار سے بڑھ گئی۔ پاورڈویژن حکام کےمطابق 18ہزار 874 صارفین کی درخواستیں زیر التوا ہیں،نیٹ میٹرنگ سولرصارفین کا مجموعی بجلی پیداواری حجم 15فیصدہوچکا،سولرنیٹ میٹرنگ حجم 6300 میگا واٹ،آف گرڈسولرحجم 12 ہزار میگاواٹ سےبڑھ گیا۔
پاورڈویژن کےمطابق نیٹ میٹرنگ،آف گرڈملا کرسولرحجم،مجموعی پیداواری حجم کا 42 فیصد ہوچکا،ملک میں مجموعی بجلی پیداواری صلاحیت تقریبا 44 ہزار میگاواٹ ہے،سولرائزیشن سےنیشنل گرڈ پرجتنا اثرپڑنا تھاہوچکا،سیٹلائٹ سروے کےمطابق صنعتی اور دیگرصارفین گنجائش کےمطابق سولرلگا چکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سوئی ناردرن گیس کمپنی میں گیس کنکشن کیلئے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ
شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی میں نئے گیس کنکشن کے لیے درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ صرف لاہور ریجنز میں جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صارفین نے ارجنٹ اور معمول کے مطابق دونوں کیٹیگریز میں کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
کمپنی نے ارجنٹ کیٹیگری میں کنکشن دینے کا عمل تیز کر رکھا ہے اور لاہور ریجنز میں اب تک 5 ہزار صارفین کو گیس کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
مجموعی طور پر سوئی ناردرن گیس کمپنی ملک بھر میں 35 ہزار صارفین کو نئے کنکشن جاری کر چکی ہے۔
کمپنی کے مطابق 47 ہزار روپے کی ادائیگی کے بعد صارفین کو کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔