پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو متروک کرنے کا بھارتی ہتھکنڈا ناکام ہوگیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہوگا۔ ٹاس دوپہر دو بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا۔
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں فتح حاصل کرکے تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میچ کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث سری لنکن ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جانے کی درخواست کی تھی۔
تاہم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سری لنکن حکام کو یقین دہانی کے بعد دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی سری لنکن کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین نے بھی سری لنکن ٹیم کے اس مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔