data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: رواں مالی سال 2025-26 کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 2 ارب 29 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں، جن میں 2 ارب 24 کروڑ ڈالر قرض اور 5 کروڑ ڈالر گرانٹ شامل ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 649 ارب 47 کروڑ روپے کے برابر بنتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال بیرونی معاونت میں 33 فیصد واضح اضافہ ہوا ہے، جو مالیاتی شعبے کے لیے ایک اہم پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق نان پراجیکٹ ایڈ کی مد میں ایک ارب 51 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم موصول ہوئی جب کہ مختلف منصوبوں کے لیے 77 کروڑ 32 لاکھ ڈالر فراہم کیے گئے۔ عالمی مالیاتی اداروں نے اس مجموعی معاونت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ایک ارب 10 کروڑ ڈالر فراہم کیے ہیں۔  ان میں عالمی بینک کے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اور اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کا 36 کروڑ ڈالر کا شارٹ ٹرم لون شامل ہے۔

حکام کے مطابق یہ فنڈنگ جاری مالی سال کے لیے متعین اہداف اور ترقیاتی منصوبوں کے مالیاتی تسلسل کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

دستاویزات کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 73 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکوری ہوئی، جو بیرونِ ملک پاکستانیوں کے اعتماد اور شرح منافع کی کشش کو ظاہر کرتی ہے۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک نے پاکستان کی مدد کے لیے 45 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ ان میں سعودی عرب نے 40 کروڑ ڈالر کی آئل فیسلٹی دی، جس کا مقصد درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک نے 16 کروڑ 74 لاکھ ڈالر جاری کیے جب کہ چین نے 97 لاکھ ڈالر کی معاونت فراہم کی۔ امریکا نے بھی ڈھائی لاکھ ڈالر کی گرانٹ دے کر مالی امداد میں حصہ ڈالا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر کروڑ ڈالر کے مطابق فراہم کی ڈالر کی کے لیے

پڑھیں:

ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ

سٹی 42 : سیالکوٹ میں  ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔ 

   ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جموں توی میں 11 ہزار 868  کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ  کیا گیا ۔ دریائے چناب میں  بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف