دبئی ایئر شو: سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت کیلئے مضبوط روابط
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
دبئی ایئر شو 2025 کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو: بھارتی پائلٹس کو پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر بھاگیا، ’ٹی‘ نہیں پی
ان ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات کے لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی (انڈر سیکریٹری برائے دفاع) اور میجر جنرل راشد محمد الشمسی (کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس) شامل تھے۔
ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون، جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانا رہا۔
اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتیں اور دفاعی صنعت میں ترقی کو سراہا اور مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل کی بین العسکری شراکت داریوں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئر شو میں شرکت کے لیے موجود ہے جو پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عالمی فضائی برادری کے ساتھ مضبوط روابط اور خطے میں امن و استحکام کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری خصوصی توجہ کا مرکز رہا جہاں دفاعی ماہرین اور شائقین نے اس کی جدید ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیت اور عملی کارکردگی کو سراہا۔
جے ایف 17 تھنڈر نے اپنے کم لاگت، کثیرالمقاصد لڑاکا طیارے کے طور پر اعتماد کو مزید مستحکم کیا۔
مزید برآں ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے جو پاکستان کی ایرو اسپیس صلاحیتوں اور دفاعی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔
یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت اور پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک فضائیہ جے ایف 17 تھنڈر دبئی ایئر شو 2025.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ جے ایف 17 تھنڈر دبئی ایئر شو 2025 جے ایف 17 تھنڈر دبئی ایئر شو پاک فضائیہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔