گوگل نے جیمینی 3 پرو کی صورت میں اپنی اگلی جینریشن کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کا آغاز کر دیا ہے جسے کمپنی کی جانب سے اب تک کا سب سے ذہین اور حقائق پر مبنی سسٹم قرار دیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب کمپنی اوپن اے آئی کے GPT-5 کے متنازع آغاز کے بعد ایک بار پھر اے آئی کی دوڑ میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گوگل کے جیمینی ’نینو بنانا ایپ‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

پہلی بار، گوگل نے اپنا فلیگ شپ ماڈل جیمینی 3 پرو پہلے ہی دن تمام صارفین کے لیے جیمینی ایپ پر دستیاب کر دیا ہے، جبکہ سرچ سبسکرائبرز کو بھی اسے اے آئی موڈ میں استعمال کرنے کی سہولت دی جا رہی ہے۔

گوگل ڈیپ مائنڈ کی سینیئر ڈائریکٹر طلسی دوشی کے مطابق، یہ نیا سسٹم کمپنی کو اس ہدف کے قریب لے جا رہا ہے جس کے تحت دنیا بھر کی معلومات کو زیادہ بامعنی، قابلِ رسائی اور مفید بنایا جا سکے، خصوصاً اب جب سرچ صرف متن تک محدود نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو محض ٹیکسٹ کے بجائے زیادہ جامع اور بصری جوابات فراہم کرنا بڑا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ایپل کے ورچوئیل اسسٹنٹ کو گوگل کا جیمینی اے آئی چلائے گا، رپورٹ

جیمینی 3 پروکو ’نیٹیولی ملٹی ماڈل‘ قرار دیا گیا ہے، یعنی یہ بیک وقت ٹیکسٹ، تصاویر اور آڈیو کو پروسیس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ماڈل تصویر میں موجود کسی بھی ترکیبِ پکوان کو ترجمہ کرکے مکمل کتاب کی صورت دے سکتا ہے، یا ویڈیو لیکچر کو انٹرایکٹو فلیش کارڈز میں تبدیل کرسکتا ہے۔

گوگل اس ماڈل کو اپنی مختلف سروسز میں شامل کر رہا ہے۔ جیمینی ایپ میں کینوس نامی ورک اسپیس کے ذریعے صارفین زیادہ پیچیدہ پروجیکٹس تشکیل دے سکیں گے، جبکہ جیمینی لیب میں نئے ‘جنریٹیو انٹرفیسز’ کی آزمائش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟

اے آئی موڈ میں جیمینی 3 پرو تصاویر، جدولیں، گرڈز اور سمیولیشنز سمیت بصری جوابات فراہم کرے گا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ بہتر شدہ query fan-outسسٹم صارف کے ارادے کو زیادہ درستگی سے سمجھ سکے گا۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نیا ماڈل اب LMArena کی درجہ بندی میں بھی سرفہرست ہے، جبکہ ڈیپ تھنک فیچر اس کی ریزننگ مزید بہتر بناتا ہے۔ جیمینی 3 پرو آج سے تمام صارفین کے لیے مکمل طور پر دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

gemini google جیمینی گوگل مصنوعی ذہانت.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گوگل مصنوعی ذہانت اے آئی کے لیے

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری