گوگل کا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل نے اپنا جدید ترین اور سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا ہے۔
یہ نیا ماڈل اب جیمنائی ایپ اور اے آئی سرچ انجن کے انٹرفیس کے ذریعے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
واضح رہے کہ جیمنائی 2.5 صرف سات ماہ قبل جاری کیا گیا تھا، اور اب اس سے بھی زیادہ ترقی یافتہ لارج لینگوئج ماڈل پیش کیا گیا ہے۔
گوگل نے یہ نیا ورژن ایسے وقت میں لانچ کیا ہے جب چند روز پہلے اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.
کمپنی کے بیان کے مطابق جیمنائی 3 میں منطقی سوچ اور استدلال کی صلاحیت میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل ایسی باریک تفصیلات اور گہرائی سے ردِعمل دیتا ہے جو پہلے دیکھنے میں نہیں آئیں۔
جیمنائی 3 کے بنیادی ماڈل کے ساتھ جیمنائی 3 ڈیپ تھنک بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو تحقیق میں معاونت کے لیے تیار کیا گیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں گوگل اے آئی الٹرا کے سبسکرائبرز کو دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق جیمنائی ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 65 کروڑ سے بڑھ چکی ہے۔
مزید یہ کہ گوگل نے جیمنائی پر مبنی پاور کوڈنگ انٹرفیس گوگل اینٹی گریویٹی بھی پیش کیا ہے، جو ملٹی ایجنٹ کوڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اے آئی
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔