حیدرآباد: نورانی بستی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
فائل فوٹو
حیدرآباد کے علاقے نورانی بستی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 2 موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے فائرنگ کی، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں افراد جاں بحق ہوئے۔
ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن، 76 افغان زیرِ حراست
—فائل فوٹوراولپنڈی ڈویژن میں پولیس نے کلر سیداں، روات، گوجر خان، چونترہ، دھمیال اور کہوٹہ میں سرچ آپریشن کیا۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز میں 1375 گھروں، 412 دکانوں، 28 ہوٹلز اور 1709 افراد کے کوائف چیک کیے۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد کباڑ خانوں، بس، ٹرک اسٹینڈز اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کیے گئے۔
پولیس کے مطابق کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف21 مقدمات درج کیے گئے۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد امن و امان کا قیام اور جرائم کی بیخ کنی ہے۔