Jasarat News:
2026-07-24@03:38:01 GMT

بھارتی فوج کے ہاتھوں 6 ماؤ نواز باغی ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی فوج نے ماؤ نواز گوریلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔ یہ کارروائی ان گوریلوں کے کئی ہفتے پہلے کیے گئے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں ماؤ نواز گوریلوں نے کئی دہائیوں پر پھیلی اپنی مسلح جدوجہد کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارت نے ان ماؤ نوازوں کے خلاف بھرپور جارحانہ مہم کا اعلان ماہ مارچ میں کیا تھا تاکہ ان کا صفایا کر سکے۔ تازہ ترین کارروائی بھارتی سیکورٹی فورسز نے چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور میں کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کے ساتھ ہونے والی شدید جھڑپ کے بعد ہم نے جنگل سے لاشیں نکال لی ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے پولیس کی مدد سے مشترکہ آپریشن شروع کیا اور 6 باغیوں کو ہلاک کیا، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق باغیوں کے سینئر کمانڈر مارے گئے ہیں، تاہم انہوں نے اس کی تفصیل نہیں دی ہے۔یاد رہے کہ تقریباً 2ماہ پہلے ماؤ نواز باغیوں نے اپنی مسلح کارروائیوں کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور پیشکش کی تھی کہ وہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شا نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا جو بھی ہتھیار ڈالنا چاہے ہم اس کا خیر مقدم کریں گے اور جو بندوق نہیں چھوڑنا چاہے ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔ 1967 ء سے بھارتی دیہاتوں میں جاگیرداروں کے خلاف شروع ہونے والی اس ماؤ نواز تحریک سے وابستہ اب تک 12 ہزار افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم