Jasarat News:
2025-11-10@23:26:00 GMT

سوڈانی فوج کے دارفور میں باغی فورسز پر حملے

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی فوج نے جنوبی دارفور کے شہر نیالا کے ہوائی اڈے پر فضائی حملے کیے۔ شمالی کردفان کے شہر الابیض میں بھی فوج نے تعیناتی کی کارروائیاں انجام دیں اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں کا مقابلہ کیا۔ دوسری جانب دارفور میں حکومت کے میڈیا ذمے دار عقاد بن کونی نے اس خبر کی تردید کی کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے شمالی کردفان کے شہر الابیض پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج الابیض اور اس کے گردونواح میں تعینات ہے اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے رہی ہے۔ دارفور کی حکومت کے اطلاعاتی افسر کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز نے الفاشر شہر میں شہریوں کا محاصرہ کر رکھا ہے، انہیں شہر سے طویلہ کی سمت فرار ہونے سے روک رہی ہیں اور انسانی تنظیموں کو بے گھر افراد تک امداد پہنچانے سے بھی منع کر رہی ہیں۔ اس سے قبل اتوار کے روز سوڈانی فوج نے مغربی کردفان کے شہر بابنوسہ میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں کا سامنا کیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے شہر پر توپ خانے سے گولہ باری کی اور جنگی گاڑیوں کے ذریعے حملہ کیا، تاہم فوج نے ان حملوں کو پسپا کر دیا۔ سوڈانی فوج کے اہل کاروں نے سوشل میڈیا پر وڈیوز بھی جاری کیں جن میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز کو پسپا کر دیا گیا ہے اور بابنوسہ کے گردونواح کے علاقوں کو کلیئر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایک امدادی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ فوج نے ریپڈ سپورٹ فورسز کے اس حملے کو ناکام بنایا جو مسلح افواج کی 22 ویں بریگیڈ پر کیا گیا تھا، تاہم حملے کے نتائج کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ فوج گزشتہ 22 ماہ سے شہر میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔بیان کے مطابق شہر اب مکمل طور پر خالی ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنوری 2024 ء سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ہفتے کے روز مغربی کردفان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے اعلان کیا تھا کہ وہ بابنوسہ میں لڑائی کے لیے تیار ہیں۔ مزید یہ کہ وہ شہر پر قبضہ کریں گی اور فوج کو شکست دیں گی۔

انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریپڈ سپورٹ فورسز نے سوڈانی فوج کہ فوج فوج نے کے شہر

پڑھیں:

اسرائیلی جارحیت میں نئی شدت: غزہ میں سرنگوں کی فوری تباہی کا حکم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مقبوضہ بیت المقدس: قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ غزہ میں موجود تمام سرنگوں کو فوری طور پر نشانہ بنا کر تباہ کردیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرنگوں کے ذریعے مبینہ طور پر ان کے خلاف خفیہ کارروائیاں جاری ہیں، لہٰذا فوج کو  ہرممکن حد تک جلد کارروائی مکمل کرنی چاہیے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کے ساتھ ساتھ ڈرون حملوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ شجاعیہ میں قابض فوج کے ایک ڈرون حملے میں ایک کم سن فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملے واضح طور پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی صہیونی فوج کی کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ اسرائیلی فوج نے رہائشی علاقوں میں چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے دو نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوج عام شہریوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے رات کے اندھیرے میں گھروں پر دھاوا بولتی ہے اور لوگوں کو زبردستی گرفتار کرتی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسانی ہمدردی  نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اکتوبر کے مہینے کے دوران 260 سے زائد حملے کیے گئے، جو اس سال کے دوران کسی بھی ماہ میں سب سے زیادہ ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا کہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بڑھتی جارہی ہیں، جن سے خطے میں بڑے انسانی بحران کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قاتل کا اعتراف
  • 27ویں آئینی ترمیم ، ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی کے باغی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو مستعفی
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے
  • داؤد ابراہیم کا سری لنکا کے سابق باغی گروہ سے اتحاد، بھارتی خفیہ اداروں کا انکشاف
  • سعودی عرب نے سوڈانی فوج کا ساتھ کیوں دیا؟
  • شمالی دارفور: آر ایس ایف کے حملوں کے بعد 16 ہزار افراد تاویلہ پہنچ گئے
  • شمالی دارفور میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے مظالم، فرار ہوتے 150 سے زائد خواتین جنسی تشدد کا شکار
  • وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو نہ صرف منظور کیا بلکہ بھرپور سپورٹ بھی فراہم کی: مصطفیٰ کمال
  • اسرائیلی جارحیت میں نئی شدت: غزہ میں سرنگوں کی فوری تباہی کا حکم