وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی حکومتوں سے متعلق ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آیا۔
ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مجوزہ بل کو نہ صرف منظور کیا بلکہ اس کی بھرپور حمایت بھی کی۔ ان کے مطابق، یہ ایم کیو ایم کے لیے بڑی کامیابی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر قانون نے بتایا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا بل جس کمیٹی میں جائے گا، وہاں بلدیاتی بل پہلے ہی موجود ہے، اور اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ اسے دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہو۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ (ن)، مسلم لیگ (ق)، اور استحکام پاکستان پارٹی پہلے ہی اس بل کی حمایت کر چکی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم

پڑھیں:

جمہوری قوتوں کو مجوزہ 27ویں ترمیم کیخلاف بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے، کاشف سعید شیخ

ایس یو پی کے سربراہ سید زین شاہ سے ٹیلیفیونک رابطے کے دوران صوبائی امیر نے کہا کہ مجوزہ ترمیم بھی ملک و قوم کے مفاد میں کم شخصی حکمرانی کو فروغ دینے کیلئے ہے، جو کہ ملکی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ نے امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سمیت سندھ کو درپیش مسائل اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی 27ویں ترمیم کو یکسر مسترد کرتی ہے، اس سے پہلے ہم نے 26ویں ترمیم کو بھی تسلیم نہیں کیا تھا، آئین تعمیل کیلئے ہوتا ہے، مگر ہر آنے والے حکمران نے، پھر چاہے وہ سول ہو یا فوجی حکمران اپنے اقتدار کے نشے میں من مانی ترامیم کیں، جس سے ملک و قوم مزید مسائل کا شکار ہوتے گئے، ہم سمجھتے ہیں کہ مجوزہ ترمیم بھی ملک و قوم کے مفاد میں کم شخصی حکمرانی کو فروغ دینے کیلئے ہے، جو کہ ملکی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے جمہوری قوتوں کو مجوزہ 27ویں ترمیم کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • کابینہ اجلاس، ایم کیو ایم کا مجوزہ بل زیر غور آنا، ایم کیو ایم کی بہت بڑی کامیابی ہے: مصطفیٰ کمال
  • وزیراعظم نے کہا کہ وہ آرٹیکل 140 اے کو 27ویں ترمیم میں شامل کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
  • جمہوری قوتوں کو مجوزہ 27ویں ترمیم کیخلاف بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے، کاشف سعید شیخ
  • 27ویں آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، مصطفیٰ کمال
  • ملک میں 1کروڑ 30لاکھ لوگ بیماریوں سے غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے: مصطفیٰ کمال
  • وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال
  • ستائیس ویں آئینی ترمیم، MQM کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
  • وفاقی کابینہ سے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان
  • وفاقی کابینہ سے27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا