پاکستان کے عثمان چاند اور امام ہارون نے ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025 میں سلور اور برنز میڈلزجیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کردیا۔

نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل رضی احمد خان کے مطابق  کویت میں منعقدہ ایشائی مقابلوں میں عثمان چاند نے اسکیٹ ایونٹ میں دوسری پوزیشن کے ساتھ برانر میڈل اپنے نام کیا ، وہ چار مرتبہ عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

عالمی چیمپئین شپ 2023 میں قومی ٹیم کے رکن اور ایشین چیمپئین شپ 2025 میں قومی اسکواڈ  کا حصہ بننے والے 21سالہ  امام ہارون اولمپک ٹریپ  ایونٹ میں تیسرے نمبر پر رہے اور برانزمیڈل حاصل کیا۔

تیسرے قومی شوٹر پاکستان آرمی کے فرخ ندیم مشترکہ طور پر چھٹی پوزیشن پر آنے کے بعد شوٹ آوٹ مقابلے میں  ناکام رہنے کے سبب فائنل مرحلہ میں جگہ نہ بنا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دنیا بھر میں سال کا سب سے بڑا سپر مون دیکھا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں رواں سال کے سب سے بڑے سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔ کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور دیگر شہروں میں شہری بڑی تعداد میں کھلے مقامات پر نکلے اور چاند کے نظارے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

چاند معمول سے 16 فیصد زیادہ روشن نظر آیا جبکہ فاصلہ کم ہونے کے باعث اس کا حجم بھی تقریباً 7.9 فیصد بڑا دکھائی دیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون دیکھنے کا بہترین وقت چاند طلوع ہونے کے فوراً بعد ہوتا ہے۔

 

دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی اس خوبصورت منظر کو دیکھا گیا اور سوشل میڈیا پر لوگ اس کی تصاویر شیئر کرتے رہے۔ رواں سال کے تیسرے سپر مون کا نظارہ دسمبر میں کیا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب آتا ہے تو وہ اپنے عام حجم سے بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے جسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ اس سے قبل رواں سال پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشین شاٹ گن گرینڈ پریکس 2025: عثمان چاند اور امام ہارون نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا
  • آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی؛ وزیراعظم
  • پڈعیدن، ٹریفک حادثہ ، تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے 3بچوں سمیت 4ہلاک
  • حکومت کا نیب ترمیمی بل 2023واپس لینے کا فیصلہ، سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاسوں کا ایجنڈا جاری
  • دنیا بھر میں سال کا سب سے بڑا سپر مون دیکھا گیا
  • پاکستان میں سال کے سب سے بڑے ’’سپرمون‘‘ کا نظارہ 
  • اسحاق ڈار سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر کی ملاقات
  • ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے صدر اورفیفا کے سلمان بن ابراہیم پاکستان پہنچ گئے
  • حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل کردیا، خصوصی سرٹیفیکٹ کا نفع 11.60 فیصد ہوگا