اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری، کرکٹ سیریز کے دوران متبادل راستوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے اور ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کے دوران کرکٹ ٹیموں کی اسلام آباد سے راولپنڈی تک موومنٹ کے موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
ترجمان کے مطابق میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 300 سے زائد افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ فیصل ایونیو بند ہونے کی صورت میں شہری سری نگر ہائی وے، کلب روڈ سے فیض آباد یا پارک روڈ سے لہتراڑ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
اسی طرح نائنتھ ایونیو بند ہونے پر سبزی منڈی موڑ، پولیس لائن چوک سے سری نگر ہائی وے یا راولپنڈی سے گولڑہ موڑ اور پشاور موڑ کے راستے سفر کیا جا سکتا ہے۔
مارگلہ روڈ سے کھنہ کی سمت جانے والے شہریوں کو بلیو ایریا سے کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سروس روڈز پر ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کارکردگی پر ابرار احمد مین آف دی قرار
ترجمان نے بتایا کہ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے اضافی وقت کے ساتھ نکلیں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔
مزید آگاہی کے لیے شہری اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس پاکستان ٹرائی نیشن سیریز ٹریفک پلان ٹریفک پولیس راولپنڈی کرکٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس پاکستان ٹریفک پلان ٹریفک پولیس راولپنڈی کرکٹ
پڑھیں:
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
اسلام آباد:سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا پشاور سے فیصل آباد کی طرف سفر کر رہے تھے کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔
قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا نے گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی۔
دوسری جانب، اسلام آباد پولیس کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی تاحال تصدیق نہیں کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس سہیل آفریدی اور جنید اکبر کو گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچی تھی تاہم وزیراعلیٰ وہاں موجود نہیں تھے۔