فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کل ہمیں بلایا تھا ہمیں آئینی ترمیم پر اعتماد میں لیا اور مشورہ کیا۔ 

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ آرٹیکل 140 اے کو 27ویں ترمیم میں شامل کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم میں اختیارات اور وسائل صوبوں کو چلے گئے اور وزیراعلیٰ کے پاس جا کر پارک ہو گئے۔ 

انھوں نے کہا کہ وفاق سے پیسہ صوبے کو جاتا ہے، صوبے سے ڈسٹرکٹ کو نہیں جاتا، ہماری آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، پاکستان کو چلائے اور بچائے گی۔ 

مصطفیٰ کمال نے کہا ہم جب حکومت میں شامل ہوئے تو صرف ون پوائنٹ ایجنڈے پر حکومت کا ساتھ دیا تھا، مسلم لیگ ن نے ہمارے ساتھ ایک دستاویز پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔ 

انکا کہنا تھا کہ جب تک اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک نہیں پہنچائیں گے ترقی نہیں ہوتی، یہ ہمارا یا کسی پارٹی کا مسئلہ نہیں ہے یہ پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم اور MQM قیادت کی آج ملاقات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں صبح 10 سےدوپہر 2 بجے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم27 ویں آئینی ترمیم پرایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے، ملاقات میں ترمیم کی مختلف شقوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ملاقات میں ایم کیو ایم بلدیاتی حکومتوں کو آئینی تحفظ اور ن لیگ سے معاہدے کے نکات اٹھائے گی، ایم کیو ایم حکومت پر ترمیم میں اپنے نکات شامل کرانے پر بھی زور دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں آئینی ترمیم 25 کروڑ لوگوں کی زندگی کو بدلے گی، مصطفیٰ کمال
  • ملک میں 1کروڑ 30لاکھ لوگ بیماریوں سے غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے: مصطفیٰ کمال
  • وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال
  • ستائیس ویں آئینی ترمیم، MQM کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
  • کیا 27ویں ترمیم میں نائب وزیراعظم کو کور مل رہا ہے؟ وزیر مملکت عقیل ملک سے سوال
  • وفاقی کابینہ کل 27ویں ترمیم کی منظوری دے گی، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
  • 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا: سہیل آفریدی
  • 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا: سہیل آفریدی
  • وزیراعظم اور MQM قیادت کی آج ملاقات متوقع