کنونشن میں حمایت مظلومین جہاں کانفرنس سے علامہ سید اکبر کاظمی، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، آصف رضا ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔ کنونشن کے دوران آئندہ تین سالہ مدت کے لیے ضلعی صدر کا انتخاب کیا گیا، جس میں اکثریتِ رائے سے مولانا سید روح اللہ کاظمی کو دوبارہ مجلسِ وحدتِ مسلمین ضلع جھنگ کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس صوبائی صدر شمالی پنجاب مولانا سید علی اکبر کاظمی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی قائدین بشمول کوراڈینیٹر برائے اجرائی اُمور آصف رضا ایڈووکیٹ، سابق مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی سمیت علمائے کرام، سینیئرز، سابقین امامیہ، وحدت یوتھ کے رہنمائوں سمیت تحصیل صدور و کابینہ، یونٹ صدور وکابینہ نے شرکت کی۔ کنونشن میں حمایت مظلومین جہاں کانفرنس سے علامہ سید اکبر کاظمی، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، آصف رضا ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔ کنونشن کے دوران آئندہ تین سالہ مدت کے لیے ضلعی صدر کا انتخاب کیا گیا، جس میں اکثریتِ رائے سے مولانا سید روح اللہ کاظمی کو دوبارہ مجلسِ وحدتِ مسلمین ضلع جھنگ کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔صوبائی صدر مولانا سید علی اکبر کاظمی نے نومنتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید