کراچی: پاکستانی ماڈل و اداکار ارسلان خان نے بالی وڈ اسٹار ارجن کپور کی سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں ارسلان خان نے لکھا کہ انہیں دکھ ہوتا ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ ارجن کپور کی ہر پوسٹ پر لوگ منفی تبصرے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "لوگ بھول گئے ہیں کہ ان تصاویر کے پیچھے بھی ایک انسان ہے"۔

 

 

ارسلان خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ردعمل نہیں دیتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے فرق نہیں پڑتا۔ ہر کسی کی قسمت ایک جیسی نہیں ہوتی کہ وہ چمکے، اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار ارجن کپور کو اکثر سوشل میڈیا پر اداکاری نہ آنے اور فلموں کی کمی پر طنز و تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارسلان خان ارجن کپور

پڑھیں:

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش

بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کو 11 روز قبل ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا  تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا۔

89 سالہ دھرمیندر کی اسپتال منتقلی کے 11 روز بعد موت کی خبریں آج سامنے آئیں جس کے بعد مداحوں میں بے چینی پھیل گئی تاہم فیملی ذرائع نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور حالت ٹھیک نہیں ہے۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر اگلے روز حالت بہتر نہ ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

سنی دیول، بوبی دیول اور اداکار کے قریبی ساتھیوں نے دھرمیندر کی موت کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کی حالت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے لیجنڈری اداکار کیلیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے بوبی دیول کے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ دھرمیندر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم اب اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، انتظامیہ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا
  • صبا قمر اور عثمان مختار کے ڈرامے میں بولڈ مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا
  • شناختی دستاویزات کی فوٹو کاپی کروانے والوں کیلیے اہم پیغام
  • بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج، اب طبعیت کیسی ہے؟
  • بالی ووڈ اسٹار گووندا گھر پر بے ہوش، اسپتال منتقل
  • جیکی چن کی موت کی افواہیں، مداحوں کا سوشل میڈیا پر ردعمل
  • بالی ووڈ اداکار جیتندر تقریب کے دوران گر گئے، بیٹے نے حادثے سے متعلق کیا بتایا؟
  • غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں پڑے گا‘ اسرائیل کا ترکی کو دوٹوک پیغام
  • بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں زیر گردش