بالی ووڈ اسٹار گووندا گھر پر بے ہوش، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
معروف بالی ووڈ اداکار گووندا منگل کی رات گھر میں اچانک بے ہوش ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ ان کے وکیل اور قریبی دوست للت بندل کے مطابق اداکار کی حالت اب مستحکم ہے اور تمام ضروری طبی معائنے مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، گووندا اپنے جوہو میں واقع گھر میں موجود تھے جب انہیں اچانک چکر محسوس ہوئے اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ اہلِ خانہ نے فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار گووندا مشکل میں، بیوی سنیتا آہوجا کا بے وفائی اور ظلم کرنے کا الزام
گووندا کے وکیل للت بندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’اداکار کچھ دنوں سے بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے۔ تمام ٹیسٹ کر لیے گئے ہیں، اور اب ہم نیورو اسپیشلسٹ کی رپورٹ اور مشورے کے منتظر ہیں‘۔
اسپتال ذرائع کے مطابق، اداکار کی ابتدائی رپورٹس اطمینان بخش ہیں اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ تاحال کسی پیچیدگی کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: گووندا اور سنیتا آہوجا کے مابین طلاق کی خبریں، وکیل بھی بول پڑا
واضح رہے کہ اداکار کو گزشتہ سال اکتوبر میں ایک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب وہ اپنی لائسنس یافتہ ریوالور سنبھال رہے تھے اور غلطی سے گولی چل گئی تھی۔ اس واقعے میں گووندا کی ٹانگ کے نچلے حصے میں زخم آیا تھا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد گولی نکال لی گئی تھی۔
حادثے سے صحتیاب ہونے کے بعد گووندا نے اپنی فنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی تھیں۔ تاہم، تازہ واقعے کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ گووندا گووندا اسپتال میں گووندا اہلیہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ گووندا گووندا اہلیہ اسپتال منتقل کے بعد
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:شہرِ قائد کراچی میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پہلا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں شیشہ مسجد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ محمد شعیب اقبال جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک اور شخص جاں بحق ہوا جس کی لاش بھی عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ایک اور فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت شارع مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔