بالی ووڈ اداکار جیتندر تقریب کے دوران گر گئے، بیٹے نے حادثے سے متعلق کیا بتایا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیتندر معمولی حادثے کا شکار ہوگئے۔ 83 سالہ اداکار زرین خان کی دعائیہ تقریب میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچے تھے، جہاں ان کا توازن بگڑ گیا اور وہ زمین پر گر گئے۔
موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں، فوٹوگرافرز اور دیگر شرکاء نے فوراً ان کی مدد کی۔ خوش قسمتی سے جیتندر کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی، وہ خود اٹھ کھڑے ہوئے اور ہنستے ہوئے فوٹوگرافرز سے بات چیت بھی کی۔
“Oh No! Jeetendra ji Falls Down ???? pic.
— Vikas Yadav (@DesignerVikasY) November 11, 2025
اداکار کے صاحبزادے تشار کپور نے میڈیا سے گفتگو میں مداحوں کو اطمینان دلایا کہ جیتندر کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا ’وہ بالکل خیریت سے ہیں، ان کے مطابق یہ صرف ایک معمولی سا پھسلنا تھا، کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’کراچی کو کس حال میں پہنچا دیا‘ گٹر میں گرنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ جیتندر بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ’ہمت والا‘، ’کارواں‘، ’تحفہ‘ سمیت دو سو سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں، جن میں سے کئی کامیاب ری میکس تھیں۔
وہ آخری فلمی ’ہو جاتا ہے پیار‘ جو (2005) میں ریلیز ہوئی میں نظر آئے جبکہ انہوں نے ویب سیریز “’بارش (سیزن 2)‘ سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ڈیبیو کیا، جس میں انہوں نے جیتوجی گاندھی کا کردار نبھایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ تشار کپور جیتندرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ تشار کپور جیتندر
پڑھیں:
جنات نے کھوئے ہوئے پیسے واپس لاکر دیے، آمنہ ملک کا دعویٰ
کراچی (نیوزڈیسک)ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان آمنہ ملک نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غصے میں آکر جنات کو بھی ڈانٹ پلادی دی تھی، جس کے بعد جنات نے ان کے کھوئے ہوئے پیسے واپس لاکر دیے۔آمنہ ملک نے حال ہی میں ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ نے گھر سے کھٹمل بھگانے کے حوالے سے بھی دلچسپ انکشاف کیا اور بتایا کہ انہوں نے کس طرح کھٹمل سے جان چھڑانے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ فیومیگیشن کروانے کے باوجود ان کے گھر سے کھٹمل نہیں جا رہے تھے، جس کے بعد ایک ملازمہ نے انہیں منفرد مشورہ دیا، جس پر انہوں نے عمل کیا۔
ان کے مطابق ملازمہ نے انہیں بتایا کہ وہ چند کھٹمل کو پکڑ کر گوشت کے دکان پر لے جائیں اور وہاں انہیں رکھ کر انہیں بتائیں کہ ان کی جگہ یہاں ہے، ان کے گھر میں نہ آئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسے ہی کیا، کھٹمل ٹشو پیپر میں ڈال کر گوشت کی دکان پر لے گئیں اور کھٹملوں کو کہا کہ اب ان کی جگہ یہ گوشت کی دکان ہے اور ان کے گھر نہ آئیں لیکن اس باوجود ان کے گھر سے کھٹمل نہ گئے۔
آمنہ ملک کے مطابق ان کے ایسے عمل سے گوشت کی دکان والا پریشان بھی ہوا اور انہوں نے سوچا کہ اداکارہ ان کی دکان پر کوئی جادو ٹونا کر رہی ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار غصے میں آکر جنات کو بھی ڈانٹ دیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے گھر سے جب بہت چیزیں گم ہونے لگیں تو انہیں غصہ آیا اور انہوں نے جنات کو بھی ڈانٹ دیا۔
ماڈل نے بتایا کہ انہیں ایک سہیلی نے بتایا کہ وہ کمرے میں جاکر جنات کو کہیں کہ آپ جو بھی ہیں، ان کی چیزیں گم نہ کیا کریں اور انہوں نے ایسے ہی کیا۔
آمنہ ملک کے مطابق انہوں نے جب ان کی چیزیں گمانے والے شرارتی جنات کو ڈانٹا اور کہا کہ وہ ان کی چیزیں نہ گھمائیں تو اسی دن ہی شام کو ان کے کھوئے ہوئے پیسے مل گئے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ان کے پیسے اور زیورات سمیت دوسری چیزیں گم ہوتی رہتی تھیں لیکن ان کی جانب سے جنات کو ڈانٹنے کے بعد چیزیں گم ہونا بند ہوگئیں۔