جس دن وہ مردِ آہن نکلا ، وہ اسے ختم کریں گے ,وہ جو لفظ کہے گا ، وہی آئین ہوگا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ جس دن عمران خان جیل سے نکلیں گے، وہ اسے ختم کریں گے۔ جو لفظ وہ کہے گا، وہی آئین ہو گا۔
سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ " ارے وہ مردِ آہن بیٹھا ہوا ہے جس دن وہ نکلا ، وہ اسے ختم کریں گے ، وہ مرد آہن جب آئے گا وہ جو لفظ کہے گا ، وہی آئین ہوگا۔ اگر آزما کر دیکھنا ہے تو کسی اتوار بازار میں جا کر دیکھو، کسی جمعہ پر جاکر دیکھو، کسی فوتگی پر جاکر دیکھو۔
ان کا مزید کہناتھاکہ آئین اور قانون اس کے مرہون منت ہیں، آپ کی سوچ پر سلام ہے، آپ کے ڈر کو سلام ہے ، اتنا ڈر ، اتنا بھیانک ڈر، توبہ جی۔
27 ویں ترمیم ، اب صرف اللہ کی عدالت باقی رہ گئی، اسد قیصر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کوئٹہ ایف سی حملہ، خودکش بمبار افغان دہشت گرد نکلا
ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ پاکستان میں کارروائیوں میں افغان دہشتگرد عناصر سرگرم ہیں
پاکستان کو نشانہ بنانے میں افغان دہشتگرد گروہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ 30 ستمبر کو فرنٹیٔر کور ہیڈکوارٹر نارتھ کوئٹہ پر ہونے والے خودکش حملے کا بمبار افغان دہشتگرد تھا۔ ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے اس حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے طور پر ہوئی، جو افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان کا رہائشی تھا۔اس خودکش حملے میں آٹھ شہری شہید اور چالیس زخمی ہوئے تھے۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق یہ حملہ اس بات کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت ہے کہ پاکستان میں ہونے والی کارروائیوں میں افغان دہشتگرد عناصر سرگرم ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے نیٹ ورکس اور افغان سرزمین سے جاری معاونت خطے کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے، جبکہ افغان طالبان کی عہد شکنی اور دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی پر مسلسل تشویش بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان کو نشانہ بنانے میں افغان دہشتگرد گروہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔