ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر، ٹرمپ کے ساتھ تصادم کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )نیویارک نے اپنا پہلا مسلم میئر منتخب کرلیا جس کے بعد ظہران ممدانی کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تصادم کی راہ ہموار ہوگئی اور منقسم ڈیموکریٹس کو امید ملی ہے۔فلسطین کے حامی سوشلسٹ ظہران ممدانی نے پاپولسٹ بائیں بازو کے وعدوں کی ایک سیریز کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کے امیدواروں کو شکست دی۔انہوں نے ٹرمپ کا مقابلہ کیاجنہوں نے اس نتیجے کے بعد دنیا کے مالیاتی دارالحکومت کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی ہے۔

اپنی وکٹری اسپیچ میں 34 سالہ ممدانی نے اعلان کیا کہ اگرکوئی ڈونلڈ ٹرمپ کی دھوکا دہی کی شکار قوم کو دکھا سکتا ہے کہ اسے کیسے شکست دینی ہے، تو یہ وہی شہر ہے جس نے اسے جنم دیا تھا، اگر کسی آمر کو خوفزدہ کرنے کا کوئی طریقہ ہے تو وہ ان حالات کو ختم کرنا ہے جنہوں نے اسے طاقت جمع کرنے کی اجازت دی، یہ صرف ٹرمپ کو روکنے کا طریقہ نہیں ہے، یہ اس سے اگلے کو روکنے کا بھی طریقہ ہے۔ظہران ممدانی نے رہائشیوں کی بڑھتی ہوئی زندگی کی لاگت پر مایوسی کا فائدہ اٹھایا، مفت بسوں، مفت چائلڈ کیئر اور شہر کے زیر انتظام سپر مارکیٹوں کا وعدہ کیا۔

وہ ایک صدی سے زائد عرصے میں شہر کے سب سے کم عمر میئر بنیں گے، انہوں نے کرایہ کنٹرول والے گھروں میں کرائے منجمد کرنے اور شہر کے امیر ترین رہائشیوں پر ٹیکس بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ظہران ممدانی کے خطاب کے دوران ٹرمپ نے اپنے ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک انتباہ جاری کیا، لکھا اور اس طرح یہ شروع ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئینی ترمیم،حکومت کا 14نومبر کو منظوری کرانے کا فیصلہ,زیر اعظم کی مشاورت آئینی ترمیم،حکومت کا 14نومبر کو منظوری کرانے کا فیصلہ,زیر اعظم کی مشاورت بنگلادیش کا پنجاب حکومت کے ماحولیاتی تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار بھارتیوں کیلئے بری خبر، کینیڈا کا بڑے پیمانے پر ویزے منسوخ کرنے پر غور ورجینیامیں نئی تاریخ رقم، غزالہ ہاشمی لیفٹیننٹ گورنر منتخب صدر زرداری کی دوحا میں امیرِ قطر سے ملاقات؛ شیخ تمیم کا آئندہ سال دورۂ پاکستان کا اعلان زہران ممدانی کی کامیابی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

نیو یارک میں میئر کا الیکشن آج، مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدواروں میں کا مقابلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک کے میئر کا الیکشن عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو کے مدِمقابل ہیں۔

پولنگ سے قبل ظہران ممدانی نے اپنے حامیوں کے ساتھ بروکلین برج سے سٹی ہال تک ایک ریلی نکالی۔ ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی مخالفت ان کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔ ممدانی کے مطابق ان کی مہم کا بنیادی ہدف نیویارک میں بڑھتے ہوئے رہائشی اخراجات کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھرپور حمایت اور ووٹ دینے کی اپیل بھی کی۔

صدر ٹرمپ اور ایلون مسک کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی کے نیویارک کے پہلے مسلم میئر بننے کے امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی روز امریکی ریاستوں ورجینیا اور نیوجرسی میں بھی گورنر کے اہم انتخابات ہو رہے ہیں۔ ورجینیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔ وہ ریاست کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد خاتون سینیٹر ہیں۔ اگر وہ کامیاب ہوئیں تو لیفٹیننٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے والی پہلی مسلم خاتون بن جائیں گی۔ ان کے شوہر اظہر کا تعلق کراچی سے ہے۔

ورجینیا میں ہی ڈیموکریٹک امیدوار ایبی گیل اسپین برگر کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار وینسم ارل سیئرز سے جاری ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی وزیر نے نیویارک کے نومنتخب مسلم میئر کو حماس کا حامی قرار دیدیا
  • اسرائیلی وزیر نے نیویارک کے نومنتخب مسلم میئر کو حماس کا حمایتی قرار دے دیا
  • ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے پہلے مسلم میئر منتخب
  • ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر کے طور پر تاریخ رقم، پہلے خطاب میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کا اعلان
  • نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کون ہیں؟
  • ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکا، نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات میں مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب
  • پولنگ اسٹیشنز پر بم دھماکوں کی دھمکیاں؛ نیویارک کے پہلے مسلم میئر کی کامیابی متوقع
  • ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ
  • نیو یارک میں میئر کا الیکشن آج، مسلم امیدوار ظہران ممدانی سمیت 3 امیدواروں میں کا مقابلہ