ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 4th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میئر نیویارک کے امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ امریکا کا امیر ترین شخص اور صدر ٹرمپ میرے سامنے آئے ہیں ، ہم تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیدوار میئر نیویارک ظہران ممدانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیویارک کی ورکنگ کلاس کو ریلیف دلوائیں گے، وہ اپنے شہر میں خوف محسوس کرتے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل میں کہنا ہے کہ ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا، اگر نیویارک کو کوئی کیمونسٹ چلائے گا تو وہاں فنڈ بھیجنا صرف پیسوں کا ضیاع ہوگا۔
واضح رہے کہ نیویارک میئر کا انتخاب آج ہورہا ہے، ابتدائی پولز میں ظہران ممدانی 50 فیصد حمایت کیساتھ پہلے نمبر پر ہیں، نیویارک سٹی میں ابتدائی ووٹنگ کا آخری دن ریکارڈ ساز ثابت ہوا تھا، 7 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد نے ووٹ ڈالے تھے، ووٹرز کی تعداد 2021 کے میئر انتخاب سے چار گنا زیادہ ہے۔
کامیابی کی صورت میں ظہران ممدانی نیویارک کے سب سے کم عمر، پہلے مسلم اور تارک وطن میئر ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔