انہوں نے میری چیزیں واپس لاکر دیں‘، اداکارہ آمنہ ملک کا گھر میں جنات کی موجودگی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ آمنہ ملک نے جنات سے اپنی گم ہوئی چیزیں واپس منگوانے کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے اک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک انوکھا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ’ایک مرتبہ میرے اپنے گھر میں ہی پیسے گم گئے تھے، اس سے قبل بھی میری روزانہ کوئی نہ کوئی چیز جیولری یا شرٹ گم رہی تھی، پہلے میرا شک اپنی کام والی ماسی پر گیا لیکن ایسا نہیں تھا‘۔اس کے بعد مجھے کسی نے بتایا کہ اکثرگھروں میں جنات گھومتے ہیں اور کچھ جنات کے بچے شرارتوں میں بھی ایسا کرجاتے ہیں لیکن اگر جنات اچھے ہوں اور ان سے بات کرو تو وہ چیزیں واپس چھوڑ جاتے ہیں ‘۔اداکارہ کے مطابق’ اس کے بعد میں نے اپنے گھر میں جنات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے گھر میں آپ جو بھی ہیں ، چھوٹے ہیں یابڑے ہیں، برائے مہربانی میری چیزیں نہ گم کریں واپس رکھ دیں‘۔آمنہ ملک نے بتایا کہ ’ اس گفتگو کے بعد اسی شام جو میرے پیسے گم ہوئے تھے وہ مجھے واپس مل گئے ، اس صورتحال سے میرے بچوں سمیت میں بھی ڈر گئی لیکن ایسا ہوتا ہے، اب جب بھی گھر میں میری کوئی چیز گم ہوتی ہے ہے تو میں جنات سے بات کرلیتی ہوں‘۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
27 ویں ترمیم: وزیراعظم نے استثنیٰ لینے سے انکار کرتے ہوئے شق واپس لینے کی ہدایت کردی
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے 27 ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کے عہدے کیلئے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت کر دی۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا کہ پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کےاستثنیٰ سے متعلق ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترمیمی شق کابینہ سے منظورشدہ مسودے میں شامل نہیں تھی اور میں نے 27 ویں ترمیم میں یہ شق واپس لینے کی ہدایت کر دی۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
On my return from Azerbaijan, I have learnt that some Senators belonging to our party have submitted an amendment regarding immunity for the Prime Minister.
While I acknowledge their intent in good faith, the proposal was not part of the Cabinet-approved draft. I have…
شہباز شریف نے مزید کہا کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔
خیال رہے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسودہ گزشتہ روز سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا جس میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ کی درخواست شامل کی گئی تھی جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا