ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا اور اس موقع پر کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملت جعفریہ کے نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی انتخابات میں برادر سید محمد فتح رضوی کو اکثریت رائے سے دو سالہ مدت 2025ء تا 2027ء کے لیے تنظیم کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔ یہ انتخاب مرکزی جعفریہ طلباء کنونشن کے دوران عمل میں آیا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء، صوبائی نمائندگان اور ضلعی صدور نے شرکت کی۔ انتخابی عمل منظم، شفاف اور پُرامن انداز میں مکمل ہوا۔ نو منتخب مرکزی صدر کے اعلان کے بعد طلباء نے نو منتخب صدر کا والہانہ استقبال کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے نو منتخب صدر سے حلف لیا اور اس موقع پر کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملت جعفریہ کے نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم کے نو منتخب صدر سے توقع ہے کہ وہ نظریاتی استقامت، تعلیم کے فروغ اور طلباء کے حقوق کے دفاع کے لیے سرگرم کردار ادا کریں گے۔

اپنے پہلے خطاب میں برادر سید محمد فتح رضوی نے کہا کہ وہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانیان کے مشن اور قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی میں طلباء کے دینی و فکری شعور کو مزید اجاگر کریں گے۔ انہوں نے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور نظریاتی بیداری کو تنظیم کا شعار بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کہا کہ

پڑھیں:

موجودہ حالات میں امن، اتحاد اور اداروں سے بھرپور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین

 انجمن حسینیہ کینٹ کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے، ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں انجمن حسینیہ رجسٹرڈ ملتان کینٹ کا ماہانہ اجلاس صدر کلب عابد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں موجودہ ملکی و سماجی حالات کے تناظر میں امن و امان کے قیام باہمی رواداری اور اداروں کے ساتھ قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں سید علی اصغر رضوی متولی لائسنسدار و سیکرٹری جنرل، یعقوب شیرا ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان، غضنفر ملک، شیخ وحید، سید تہور حسین رضوی، آغا محمد علی رضوی، مبارک علی بخاری، اعجاز حسین صدیقی، سید حسن علی رضوی، سید حسین رضوی، ناد علی، مرتجز حسین، سید عالیان حسین، سید عون علی رضوی، سید نقی رضا، محسن ہمدانی و دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں سے تعاون اور باہمی رابطہ ہی امن و استحکام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارے سیکورٹی ادارے دن رات شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اور پوری قوم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انجمن حسینیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اتحاد، برداشت، بھائی چارے اور فلاح عامہ کے فروغ کے لیے اپنا کردار مثبت انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ ملک و ملت کا وقار مزید بلند ہو۔
 

متعلقہ مضامین

  •  شناور عباس آئی ایس او مظفرگڑھ کے ضلعی صدر منتخب، کنونشن میں مرکزی صدر کی شرکت 
  • جے ایس او پاکستان کا عزم تعلیم و تعمیر وطن کنونشن
  • ایس ایس پی برائے امورِ مہاجرین قم کا دفتر قائد ملت جعفریہ کا دورہ، طلاب و زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی
  • سکھر، جے ایس او پاکستان کا سولہواں تین روزہ مرکزی کنونشن جاری، علماء اور طلباء شریک 
  • کراچی میں ایام فاطمیہ کی مجالس عزا
  •  انجینئر محمد علی مرزا کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور
  • ٹی ایل پی امیدواروں کو انتخابی نشان کیس سماعت کیلیے مقرر
  • موجودہ حالات میں امن، اتحاد اور اداروں سے بھرپور تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے، مقررین
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں انجینئر محمد علی مرزا کی مرکزی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست منظور