data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم لانے جا رہی ہے اور یہ ترمیم ہر صورت پیش کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ آئینی ترمیم حکومت کی اپنی تجویز ہے اور اس پر اتحادی جماعتوں کو مکمل اعتماد میں لیا جائے گا،ہم پیپلز پارٹی سمیت اپنے اتحادیوں کے ساتھ بیٹھے ہیں، ایم کیو ایم کو بھی اس معاملے پر اعتماد میں لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون سازی کا ایک باقاعدہ طریقہ کار ہوتا ہے، اسی لیے تجویز دیتا ہوں کہ 27ویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے،علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں کہ ترمیم پر کھلی بحث ہوگی، ہم اسے قانون کے مطابق پیش کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ اپنے چیمبر میں فیصلے کرتے ہیں اور قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی بھی ان کی ذمہ داری ہے، “میرے خیال میں اپوزیشن لیڈر کی جلد تعیناتی پارلیمانی عمل کے لیے بہتر ہوگی۔

غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان دو ہزار میٹرک ٹن انسانی امداد غزہ بھیج چکا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن منصوبے کے حوالے سے آٹھ ممالک سے مشاورت کی تھی، لیکن اسرائیل اس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کو اگر دس یا پچیس ہزار روپے دینے کی اطلاعات درست ہیں تو یہ افسوسناک ہے،  ڈار کے مطابق چند سال پہلے ملک میں مدارس کی تعداد 38 ہزار تھی جو اب بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے دہشتگردی کے حوالے سے کہا کہ  پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متعدد آپریشنز کیے، جن کی بدولت 2018 تک ملک میں امن و امان میں واضح بہتری آئی،  افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد گزشتہ چار سال میں دونوں ممالک کے درمیان کوئی باضابطہ روابط قائم نہیں ہو سکے۔

اسحاق ڈار نے سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 2020-21 کی حکومت نے سو سے زائد ہارڈ کور دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کیا، جنہوں نے ماضی میں ریاست مخالف سرگرمیاں کیں، ایسی غلطیاں دوبارہ نہیں دہرانی چاہئیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔

اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن