شناور عباس آئی ایس او مظفرگڑھ کے ضلعی صدر منتخب، کنونشن میں مرکزی صدر کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
کنونشن کی پہلی نشست میں شب شہدا کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر امین شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسکائوٹ سلامی پیش کی گئی اور شہداء کی یاد کو تازہ کرنے لیے ماحول سازی کی گئی، علما، سابقین اور طلبا کی کثیر تعداد نے نشست میں شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع مظفرگڑھ کا شہید مقاومت کنونشن علی پور میں منعقد ہوا، شہید مقاومت کنونشن کی پہلی نشست میں شب شہدا کا انعقاد کیا گیا، جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدرامین شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اسکائوٹ سلامی پیش کی گئی اور شہداء کی یاد کو تازہ کرنے لیے ماحول سازی کی گئی، علما، سابقین اور طلبا کی کثیر تعداد نے نشست میں شرکت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کنونشن کی آخری نشست میں شناور عباس کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سانحہ نو مئی کے مجرم کی نشست مسلم لیگ نون کو مل گئی، بلال فاروق بلامقابلہ ایم این اے
سٹی42: سانحہ نو مئی 2023 میں ملوث مجرم کی خالی کی ہوئی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ نون کو قومی اسمبلی میں ایک اور نشست مل گئی۔
این اے 66 وزیر آبادسے مسلم لیگ نون کے بلال فاروق تارڑ کو آج ریٹرننگ آفیسر نے بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا۔ ان کے مقابل کوئی امیدوار نہیں آیا۔ پاکستان پیپلز پارٹنے نے ان کی ھمایت کا اعلان کیا تھا، کسی دوسری پارٹی کے یا کسی آزاد امیدوار نے بھی ان کے مقابل کاغذات نامزدگی نہین دیئے تھے۔ آج الیکشن شیدول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی چھان بین مکمل ہونے کے بعد ریترننگ آفیسر نے بلال فاروق کو بلامقابلہ کامیاب ڈیکلئیر کر دیا۔
یورپ کی غار میں دنیا کا سب سے بڑا مکڑی کا جال دریافت
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے احمد چھٹہ کو نو مئی سانحہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے انسداد دہشتگردی عدالت نے قید کی سزا سنا دی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کو نا اہل قرار دے کر این اے 66 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔ اس نشست سے پی ٹی آئی نے کوئی امیدوار نہیں دیا، نہ ہی پی ٹی آئی کا کوئی ھامی آزاد امیدوار کی حیثیت سے سامنے آیا۔
پیپلز پارٹی ے حلقہ این اے 66 میں مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
سینئیر قانون دان، سیاستدان جسٹس(ر)افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی طرف سے فارم 34 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
بلال فاروق تارڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے فورم پر آگے آنے والے نئے سیاستدان ہیں۔ ان کے بھائی عطا اللہ تارڑ اس وقت وفاقی وزیر ہیں لیکن وہ خود لاہور میں ٹاؤن شپ کے انتخابی حلقہ سے ایم این اے بنے تھے۔
عطا تارڑ اور بلال فاروق تارڑ پاکستان کے سابق صدرِ مملکت رفیق تارڑ کے پوتے ہیں۔ رفیق تارڑ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس تھے۔ انہوں نے 1998 سے 2001 تک پاکستان کے صدر ک مملکت کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ان کا 2022 میں انتقال ہوا۔
عطا اللہ تارڑ کے بھائی بلال تارڑ کے حلقہ این اے 66 (وزیرآباد) سے قومی اسمبلی کے ممبر (MNA) بلا مقابلہ منتخب ہونے کا ریٹرننگ آفیسر نے 8 نومبر 2025 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
بلال فاروق تارڑ پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں جو پریکتس نہین کرتے بلکہ ایک مقامی کالج میں لیکچرر ہیں۔ انہوں نے 2012 میں SOAS, یونیورسٹی آف لندن، یو کے سے ماسٹر آف لا (LL.M.) کی ڈگری حاصل کی۔
اس سے قبل، وہ 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے ممبر (MPA) منتخب ہوئے تھے اور 2018 سے 2023 تک خدمات انجام دیں۔
شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند، صبح 6 سے رات 10 بجے تک پابندی عائد
Waseem Azmet