27 ویں ترمیم کی حمایت کرنے والے سیف اللہ آبڑو کون ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
سیف اللہ آبڑو ایک پاکستانی سیاست دان ہیں، ان کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ مارچ 2021 سے وہ صوبہ سندھ سے سینیٹ آف پاکستان کے رکن کے طور پر منتخب ہوئے۔
سیف اللہ آبڑو کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔ حالیہ خبروں کے مطابق انہوں نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے جبکہ ان کی جماعت (پی ٹی آئی) نے بائیکاٹ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال
انہوں نے اپنی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ کا اعلان بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے پاک فوج کی وجہ سے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ اس واقعے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے انہیں پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا ہے۔
سینیٹر منتخب ہونے سے قبل سیف اللہ آبڑو ایک پیشہ ور انجینئر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر کام کرتے تھے۔ انہوں نے 1991 میں مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو سے بی ای (سول انجینئرنگ) کی ڈگری حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال
سیف اللہ آبڑو ٹیکنوکریٹس کی نشست پر منتخب ہوئے۔ اس نشست کے لیے انہیں اپنے شعبے میں 20 سال سے زائد کا تجربہ درکار ہوتا ہے۔ وہ قلندر بخش آبڑو اینڈ کمپنی کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں کئی فلائی اوورز اور دیگر بڑے تعمیراتی منصوبوں میں شامل رہے ہیں۔
مارچ 2021 سے مارچ 2027 تک وہ سینیٹ کے رکن رہیں گے۔ سینیٹ میں وہ صوبہ سندھ سے ٹیکنوکریٹس بشمول علما کی نشست پر منتخب ہوئے۔ اقتصادی امور کی سینیٹ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مواصلات، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، پیٹرولیم، اور داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی کمیٹیوں کے بھی رکن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس مسترد کرتا ہوں، سینیٹر سیف اللہ ابڑو
ان کے سینیٹر بننے کے بعد ان کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے درکار 20 سال کے تجربے کو ثابت کرنے کے لیے جعلی دستاویزات جمع کرائیں اور اپنی آمدنی ظاہر نہیں کی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں ترمیم we news پی ٹی آئی سیف اللہ ابڑو سینیٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 27ویں ترمیم پی ٹی ا ئی سیف اللہ ابڑو سینیٹر سیف اللہ آبڑو سیف اللہ ابڑو پی ٹی ا ئی انہوں نے کی نشست کے لیے
پڑھیں:
تربت، رانا ثناء اللہ اور سرفراز بگٹی کی ڈاکٹر مالک بلوچ سے ملاقات۔ آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست
گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سابق نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے۔ متعدد ذرائع کے مطابق گزشتہ شب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ اور دیگر حکومتی اراکین نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔ بلوچستان کے ضلع تربت میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی رہائشگاہ میں ہونے والی ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ جس کے دوران حکومتی اراکین نے نیشنل پارٹی کے سربراہ سے درخواست کی کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کریں۔