سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے کردار سے بھارت کو تاریخی شکست ہوئی۔ اور بھارت اپنی شکست تسلیم نہیں کر رہا تھا لیکن اب اسے ماننا پڑا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو غیر معمولی عزت دی۔ میں نے ووٹ پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے دیا ہے۔
سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ کچھ ارکان طنز کرتے ہیں لیکن پہلے اخلاقیات سیکھیں، قانون سازی ہر دور میں ہوتی رہے گی، یہ کسی کی اجارہ نہیں۔ اور اگر کل ہماری حکومت آئے گی تو علی ظفر قانون سازی کریں گے اور ہر حکومت اپنی باری میں آئینی ترامیم لاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال میرے خاندان کے 10 افراد گرفتار ہوئے اور پی ٹی آئی میں کسی کا ایک فیصد بھی نقصان نہیں ہوا، میری فیملی کے 10سے 15افراد اٹھائے گئے اور پارٹی نے میرے لیے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ ترمیم کے بعد میرے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس جمع کرایا گیا۔ میں اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ وقت ضائع کرنے پر ارکان سے معذرت خواہ ہوں۔ سیف اللہ ابڑو نے استعفیٰ کے بعد الیکشن کمیشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی استدعا کر دی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سینیٹر سیف اللہ ابڑو سیف اللہ ابڑو نے نے کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا
سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو : فائل فوٹومجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس جاری ہے، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔
27ویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ کے دوران 64 ارکان سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی شق 2 کے حق میں ووٹ دیا۔
اپوزیشن ارکان بائیکاٹ کرکے سینیٹ سے واک آؤٹ کرگئے، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔
پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نشست پر بیٹھے رہے، احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔
سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک کے حق میں کھڑے ہوئے، جے یو آئی کے احمد خان بھی تحریک کے حق میں کھڑے ہو گئے۔