اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر  سیف اللہ ابڑو اور جمیعت علما اسلام کے سینیٹر احمد خان  نے 27 ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دے دیا۔ واضح رہے کہ دونوں جماعتوں نے ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر رکھا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز  کے مطابق دونوں اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا گیا جب کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی ہے۔

سینیٹ میں 27 ویں ترمیم کی منظوری کےلیے ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کی اور آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔

64ارکان کی تعداد مکمل، سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری جاری ،اپوزیشن کا احتجاج اور بائیکاٹ

خیال رہے ایوان میں اِس وقت حکومت اور اتحادی جماعتوں کی دوتہائی اکثریت موجود ہے جو ترمیم کےحق میں شق وار ووٹ دے رہے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ویں ترمیم ترمیم کی ترمیم کے

پڑھیں:

27ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو مستعفی ہوگئے


سیف اللّٰہ ابڑو : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ میں آج سینیٹ کی رکینت سے استعفی دیتا ہوں، جس کے جواب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم آپ کو پھر سینیٹر بنا دیں گے۔

سیف اللّٰہ ابڑو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح ہم سب کے لیے فخر ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے جتنی عزت ہمارے فیلڈ مارشل کو دی کسی صدر وزیراعظم کو نہیں دی۔

پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا

ستائیسویں آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ایوان میں ووٹنگ جاری ہے، 64 ارکان سینیٹ نے ستائسیویں آئینی ترمیم کی شق 2 کے حق میں ووٹ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہی کام فروغ نسیم کرتے تھے اب آپ کر رہے ہیں پی ٹی آئی آئے گی تو یہی کام بیرسٹر علی ظفر کریں گے، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت میری بیگم گرفتار ہوئی تھی، میرے 10 فیملی ممبر اٹھائے گئے،  کس پی ٹی آئی رکن نے میرے لیے آواز نہیں اٹھائی۔

خیال رہے کہ سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم منظور کرلی گئی، 64 اراکین نے ووٹ دیا۔ اس سے قبل ترمیم کی 59 شقوں کی سلسلہ وار منظوری دی گئی۔

مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تاررڑ نے آئینی ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔

اپوزیش کے شور شرابے میں ستائیسویں آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کرلی گئی، حکومت کو سینیٹ میں مطلوبہ 64 ووٹ مل گئے، 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام شقیں منظور کرلی گئیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایک ووٹ ٹوٹ گیا، سیف اللّٰہ ابڑو نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جے یو آئی ف کے احمد خان نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے سینیٹ اجلاس  میں  پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر احمد خان نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔

پی ٹی آئی ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا، سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نشست پر بیٹھے رہے، احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان
  • 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے استعفیٰ دے دیا
  • 27ویں آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو مستعفی ہوگئے
  • 27ویں آئینی ترمیم ، ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی کے باغی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو مستعفی
  • آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفی ہوگئے
  • پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد مستعفی
  • پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیا
  • ستائیسیوں آئینی ترمیم: سیف اللہ ابڑو اور احمد خان سینیٹ اجلاس میں پہنچ گئے
  • سینیٹ اجلاس میں ارکان کی گرما گرمی؛ سیف اللہ ابڑو اور ناصر بٹ آمنے سامنے